ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : تراسی سمندر میں کشتی الٹ گئی - سیاح کو بچا لیا گیا - رائڈر ہوگیا سمندر میں لاپتہ

کنداپور : تراسی سمندر میں کشتی الٹ گئی - سیاح کو بچا لیا گیا - رائڈر ہوگیا سمندر میں لاپتہ

Sun, 22 Dec 2024 12:09:02  Office Staff   S.O. News Service
کنداپور : تراسی سمندر میں کشتی الٹ گئی - سیاح کو بچا لیا گیا - رائڈر ہوگیا سمندر میں لاپتہ

کنداپور، 22 / دسمبر (ایس او نیوز) تراسی ساحل پر سنیچر شام سمندر میں سیاحوں کو سیر کروانے والی ٹورسٹ بوٹ (اسکائی بوٹٰ) اچانک الٹ گئی جس کے بعد اس پر سوار سیاح کو تو بچا لیا گیا مگر بوٹ رائڈر سمندر میں لاپتہ ہوگیا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق تراسی ساحل پر موجود انوگرہا بار کے سامنے جو ٹورسٹ بوٹنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے وہاں پر بینگلورو کے پرشانت نامی ایک سیاح کے ذریعے بوٹنگ کے دوران اسکائی بوٹ الٹنے کا یہ حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے سیاح اور رائڈر دونوں سمندر میں  گر گئے ۔ چونکہ کشتی پر سوار سیاح لائف جیکیٹ پہنا ہوا تھا اس لئے اسے بچانے میں کامیابی ملی ۔ مگر تراسی میں مقیم مرڈیشور سے تعلق رکھنے والا رائڈر روی داس سمندر میں گم ہوگیا۔ 


Share: