پتور ،28 / دسمبر (ایس او نیوز) شہر کے بائی پاس روڈ پر پیش آئے ایک المناک حادثے میں تین افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی کار پارلڈکا جنکشن کے کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی ۔
آج علی الصبح پیش آئے ہوئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت انو نائک، اس کے بیٹے چیدانند اور ان کے پڑوسی رمیش نائک کے طور پر کی گئی ہے ، جو جٹیپلّا سولیا کے رہنے والے تھے ۔ جائے حادثہ پر ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا مگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کیے ۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ میں اپنی جان گنوانے والے افراد سولیا سے پتور کی طرف جا رہے تھے ۔ شبہ ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران نیند کے غلبے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔
پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔