کاروار ،21 / دسمبر (ایس او نیوز) انڈین نیوی کی طرف سے جنگجوئی کی تربیت کے لئے جدید ترین کامبیاٹ ٹریننگ سینٹر [سی ٹی سی] قائم کیا جا رہا ہے جہاں پرانڈین نیوی کے خصوصی یونٹ 'میرین کمانڈو فورس' [MARCOS] اور غیر ملکی خصوصی جنگجو دستوں کو دہشت گردی اور سمندری قزاقی سے نمٹنے تربیت دی جائے گی ۔
انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ کی طرف سے شائع کی گئی تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ 75 ایکڑ وسیع علاقے میں یہ مرکز قائم کیا جا رہا ہے جہاں ٹریننگ کے لئے تمام جدید ترین ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ یہ مرکز سیمیولیٹرز اور موڈیولر عمارتوں پر مشتمل ہے ، جس میں 'ملٹی لیول کِل ہاوس، آئیل رِگ موک اَپ، شِپ موک اپ، سمندری لہریں پیدا کرنے والا پول، شہر کے سٹی سینٹر اور دیہات کے موک اپس، ہوٹل لابی، کانفرنس ہال، ہوٹل کے کمروں، مختلف سائز دفاتر، جہاز کے ساز و سامان کے موک اپس کے علاوہ رکاوٹوں کے ساتھ جنگل فائرنگ رینج بھی رہے گا ۔ اس کے علاوہ کِل ہاوس کو سنائپر سمیت مختلف ہتھیاروں سے ہوئے حملے کے دوران بچاو کی ٹریننگ کے بالسٹک روم کا ماڈل بھی رہے گا ۔ سمندر میں مختلف اقسام کشتیاں چلانے اور کارروائیاں کرنے کی بھی تربیت دی جائے گی ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس سینٹر میں شہر اور دیہاتوں کے جو ماڈلس ہونگے اس میں ہوٹلوں اور کاروباری ٹھکانوں کے علاوہ ریڈیو اسٹیشن، پولیس اسٹیشن، اسپتال، کارخانے، بینک، سنیما ٹھیٹر، اسکول، گودام ، مندر، سرکاری دفاتر، ہیلی پیڈ وغیرہ کے نمونے شامل رہیں گے ۔
اس منصوبے سے متعلق ایک دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ اس مرکز کو مارکوس، انڈین نیوی کے عملے، دوستانہ تعلقات والے غیر ممالک [فرینڈلی فارین کنٹریز- ایف ایف سی] کی خصوصی فورسس کو تربیت دینے اور نئے شامل کیے گئے ساز و سامان کا تجربہ کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔