Mon, 21 Oct 2024 11:45:24SO Admin
ریاستی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ( پی پی پی ) ماڈل کے تحت 11 اضلاع میں جہاں اس وقت کوئی سرکاری میڈیکل کالج نہیں ہے، 11 نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اس وقت ریاست کے 22 اضلاع میں 22 سرکاری میڈیکل کالج ہیں جبکہ 11 دیگر اضلاع میں کوئی سرکاری میڈیکل کالج نہیں ہے۔ اس خلا کو پر کرنے کے لیے ، حکومت نے اب ٹمکورو، داو نگیرے، چتر در گہ، با گل کوٹ، کولار ، دکشن کنڑا ، اُڈپی ، بنگلورو د ی
View more
Mon, 21 Oct 2024 11:35:20SO Admin
وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 11:24:32SO Admin
جموں و کشمیر کے گاندربل میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس بزدلانہ حملے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، اور مرکزی علاقے کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے بیانات میں اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 11:19:49SO Admin
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے اتوار، 21 اکتوبر کی رات وزراء کے درمیان قلمدان کی تقسیم کی۔ وزیر اعلیٰ سینی نے داخلہ اور خزانہ کے قلمدان اپنے پاس رکھے ہیں، جبکہ انل وج کو توانائی اور ٹرانسپورٹ کے محکمے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انل وج پہلے منوہر لال کھٹر کی حکومت میں وزیر داخلہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 11:15:30SO Admin
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے اتوار کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں امن و امان کی صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ دن کے روشنی میں کھلے عام فائرنگ اور دھماکے ہو رہے ہیں، جبکہ لوٹ مار اور بھتہ خوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یادو نے یہ بھی الزام لگایا کہ دہلی میں قانون نافذ کرنے کی صورتحال کی خرابی کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کی حکومتیں یکس
View more
Mon, 21 Oct 2024 11:06:55SO Admin
بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق رہنما نوپور شرما نے اتر پردیش کے بہرائچ میں ہونے والے فساد اور رام گوپال مشرا کے قتل پر اپنا پہلا ردعمل پیش کیا ہے۔ عوامی تقریب میں شرکت کے دوران شرما نے کہا کہ رام گوپال مشرا کا قتل بے حد سفاکانہ تھا۔ انہوں نے یوپی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی یہ سوال اٹھا چکی ہیں اور دوبارہ کہتی ہیں کہ "کیا ہندوؤں کی زندگیاں کوئی اہمیت رکھتی ہی
View more
Mon, 21 Oct 2024 10:58:45SO Admin
یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ جنوبی افریقہ 2024 میں دوسری بار ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ٹائٹل سے محروم رہا۔ اس بار فرق یہ تھا کہ افریقی خواتین نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا ٹائٹل ہار دیا۔ اس سے پہلے، جنوبی افریقہ کی مردوں کی ٹیم کو بھی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کے فائنل میں ہندوستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست د
View more
Mon, 21 Oct 2024 10:50:35SO Admin
بی جے پی کی رکنیت سازی مہم 2 ستمبر کو شروع ہوئی اور اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کا ہدف ملک بھر میں دس کروڑ نئے اراکین کی شمولیت ہے۔ اس مہم کی کامیابی کے بارے میں مختلف خبریں منظر عام پر آرہی ہیں، لیکن یہ جاننا بھی دلچسپ ہے کہ یہ مہم حقیقی طور پر کس طرح چلائی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 10:46:54SO Admin
بہرائچ میں بلڈوزر کارروائی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے 15 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے، اور اس معاملے کی اگلی سماعت 23 اکتوبر کو ہوگی۔ اس کارروائی کا آغاز پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے بعد ہوا، جس میں سرکاری راستے پر تجاوزات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ دیہی سڑک کے درمیان سے 60 فٹ کے فاصلے پر قائم کردہ تعمیرات کو تین دن کے اندر ہٹایا جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy