Mon, 21 Oct 2024 17:36:20SO Admin
ہندوستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت عوام سے بار بار درخواست کرتی رہی ہے کہ وہ دو سے زیادہ بچے پیدا نہ کریں۔ تاہم، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے ایک تقریب کے دوران ریاست کی ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے لیے ہر خاندان سے کم از کم دو یا اس سے زیادہ بچوں کی پیدائش کا ہدف رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریاست کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مددگ
View more
Mon, 21 Oct 2024 17:24:44SO Admin
تلنگانہ ٹاسک فورس نے ملک کے معروف موٹیویشنل اسپیکر منور زماں سمیت ایک ہوٹل مالک اور ایک ہوٹل مینجر کو ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا اور وہاں سے تینوں کو تحقیقات کے لیے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری پیر کے روز میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 17:16:05SO Admin
ممبئی میں این سی پی رہنما اور سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے بعد، بہار کے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے مبینہ گینگسٹر لارینس بشنوئی کو کھلا چیلنج کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے اس معاملے پر سوال پوچھا گیا تو پپو یادو کا ردعمل سخت تھا۔ انہوں نے اپنی وضاحت میں دوبارہ کہا کہ وہ جلد ہی ممبئی پہنچ رہے ہیں اور سب کو ان کی حقیقت کا احساس دلائیں گے۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 17:12:48SO Admin
حال ہی میں سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کا ممبئی میں سرعام قتل ہوگیا، جس نے سیاست اور بالی ووڈ میں ہلچل مچادی۔ اس واقعے کے بعد، بابا صدیقی کے بیٹے اور کانگریس رہنما ذیشان صدیقی نے ایک جذباتی ردعمل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کے قتل کے بعد، قاتلوں کی توجہ اب ان پر مرکوز ہے، لیکن وہ کسی طرح کی دھمکی سے نہیں ڈرتے۔ ذیشان نے مزید کہا کہ میرے والد کو خاموش کر
View more
Mon, 21 Oct 2024 17:09:08SO Admin
دیوالی سے قبل ہی دہلی کی فضاء شدید آلودگی کا شکار ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں 12 علاقے ریڈ زون میں شامل ہو چکے ہیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر قریبی دنوں میں آلودگی سے کوئی خاطر خواہ ریلیف ملنے کے آثار نہیں ہیں۔ ایئر کوالیٹی وارننگ سسٹم کے مطابق اگلے تین دنوں تک دہلی کی ہوا کے معیار میں مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے، اور یہ "بہت خراب" زمرے میں جا سکتی ہے۔ ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے آلودگی کی سطح میں ا
View more
Mon, 21 Oct 2024 17:05:53SO Admin
بی جے پی رہنما نوپور شرما ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بہرائچ تشدد میں ہلاک ہونے والے رام گوپال مشرا کی موت کے بارے میں عوامی جلسے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ رام گوپال کو بربریت سے قتل کیا گیا تھا، 35 گولیاں ماری گئی تھیں اور ان کے ناخن تک اکھاڑ دیے گئے تھے۔ تاہم، تنازع بڑھتا دیکھ کر نوپور شرما نے معافی مانگ لی اور وضاحت پیش کی کہ انہوں نے میڈیا میں جو سنا اور دیکھا، اسی کو بیان
View more
Mon, 21 Oct 2024 17:01:47SO Admin
سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایک اہم فیصلے میں قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) کی سفارشات پر عمل درآمد روک دیا، جس کے نتیجے میں مدارس کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی فنڈنگ بدستور جاری رہے گی۔ عدالت نے این سی پی سی آر کی اس سفارش کو بھی مسترد کر دیا، جس میں غیر منظور شدہ مدارس کے طلبا کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اس فیصلے سے مدارس کی خود مختاری کو ب
View more
Mon, 21 Oct 2024 13:01:51SO Admin
ملک بھر میں بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کو چیلنج کرتے ہوئے جے پور میں اتوار کو انتظامیہ نے آر ایس ایس کے کارکنوں پر حملے کے ملزم نصیب چودھری اور ان کے بیٹے بھیشم چودھری کی رہائش گاہ کو منہدم کر دیا۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 12:55:01SO Admin
ملک میں مسافر طیاروں کو بم دھماکے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اتوار کو 20 سے زائد پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں۔ جن ایئرلائنز کی فلائٹس کو نشانہ بنایا گیا ان میں انڈیگو، وستارا اور ایئر انڈیا شامل ہیں۔ اس سے پہلے، ہفتہ کو 30 طیاروں کو دھمکیاں ملیں، جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافر گھنٹوں تک پریشان رہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy