Mon, 25 Nov 2024 13:28:26SO Admin
ملک کی کئی ریاستوں میں سردی کی لہر نے دستک دے دی ہے اور شدید کہرے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کا خاصا اثر ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، خاص طور پر ریلوے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ راجدھانی کی جانب آنے والی تقریباً 20 ٹرینیں اس وقت تاخیر سے چل رہی ہیں۔ عام طور پر کہرے کے باعث ٹرینوں کی رفتار پر اثر 15 دسمبر سے 15 فروری کے درمیان دیکھا جاتا ہے، لیکن اس بار غیر
View more
Mon, 25 Nov 2024 13:25:04SO Admin
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے سنبھل واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یوگی حکومت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حساس معاملے میں حکومت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو سنے بغیر فیصلہ کیا۔ پرینکا نے کہا کہ انتظامیہ کی جلد بازی اور غیر ذمہ دارانہ رویے نے حالات کو مزید کشیدہ کر دیا اور حکومت نے صورتحال کو سنبھالنے کے بجائے
View more
Mon, 25 Nov 2024 13:21:00SO Admin
اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں اتوار کو شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہوئے تشدد اور اموات پر سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے۔ اس واقعہ پر کئی رہنماؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے بھی اپنا موقف ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس ناخوشگوار واقعہ کے لیے ریاستی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے سوال اٹھائے ہیں۔
View more
Mon, 25 Nov 2024 13:03:28SO Admin
آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکے انتخابی اجلاس میں دوسری معیادکے لیے فقیہ العصراورممتازعالم دین حضرت مولاناخالدسیف اللہ رحمانی کوباتفاق رائے صدراورحضرت مولانافضل الرحیم مجددی کوجنرل سکریٹری منتخب کرلیاگیا۔
View more
Mon, 25 Nov 2024 12:58:22SO Admin
اتوار کو اتر پردیش کے سنبھل میں شدید تشدد بھڑک اُٹھا جب جامع مسجد کے سروے کے خلاف مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔ اس جھڑپ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 20 سیکیورٹی اہلکار، 4 انتظامیہ کے اہلکار اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے پتھر اور اینٹیں پھینکیں، گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پولیس پر پتھراؤ کیا، جس کے جواب میں پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔
View more
Mon, 25 Nov 2024 12:53:35SO Admin
دہلی میں سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ہر سال کی طرح آلودگی کی سطح میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس بار بھی دہلی کا حال پچھلی سردیوں جیسا ہی ہے۔ آج صبح 4 بجے دہلی کے متعدد علاقوں میں ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 300 کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ یہ صورت حال اس وقت ہے جب دہلی - این سی آر میں گریڈیڈ ریسپانس سسٹم کا چوتھا مرحلہ نافذ ہے اور مختلف قسم کی پابندیاں لگائی گئی ہیں تاکہ آلودگی کو کم کیا جا سکے۔
View more
Mon, 25 Nov 2024 12:49:30SO Admin
اسرائیل اور لبنان کی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہر طرف سے جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حزب اللہ نے ایک اور زبردست حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کو دہلا دیا ہے۔ اس نے تقریباً 250 راکٹ فائر کیے، جس میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حزب اللہ کا پچھلے چند مہینوں میں سب سے بڑا حملہ ہے، کیونکہ اس کے کچھ راکٹ اسرائیل کے مرکزی علاقے تل ابیب تک پہنچ گئے، جو اس علاقے
View more
Mon, 25 Nov 2024 12:43:55SO Admin
اتوار کو اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کے دوران شدید ہنگامہ برپا ہو گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس کے بعد سیاسی بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس واقعہ پر بھیم آرمی کے سربراہ اور نگینہ کے رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد نے یوپی حکومت سے سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنبھل جا کر مرنے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے ا
View more
Mon, 25 Nov 2024 12:38:08SO Admin
کانگریس نے سنبھل میں پیش آئے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے میڈیا اور پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پون کھیڑا نے کہا کہ اتر پردیش وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں محفوظ نہیں رہ سکتا، جنہوں نے ’بٹوگے تو کٹوگے‘ جیسے متنازعہ بیانات دیے ہیں۔ سنبھل کے واقعہ میں مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی سوچی س
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy