ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    عام آدمی پارٹی کے جیتنے پر اروند کیجریوال ہی ہوں گے وزیراعلیٰ

    عام آدمی پارٹی کے جیتنے پر اروند کیجریوال ہی ہوں گے وزیراعلیٰ

    Sat, 07 Dec 2024 12:10:42  SO Admin
    کیجریوال نے دہلی میں اپنی پارٹی کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے کام کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان جا رہے ہیں۔ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اے بی پی نیوز سے خصوصی بات چیت کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ اسمبلی انتخابات جیت جاتے ہیں تو کیا وہ دوبارہ وزیر اعلیٰ بنیں گے یا صرف ایک سرپرست کا کردار ادا کریں گے، تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ وزیر اع
    مہاراشٹر: نائب وزیر اعلی اجیت پوار کو بے نامی جائیداد کیس میں کلین چٹ

    مہاراشٹر: نائب وزیر اعلی اجیت پوار کو بے نامی جائیداد کیس میں کلین چٹ

    Sat, 07 Dec 2024 12:02:36  SO Admin
    مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) رہنما اجیت پوار کو بڑی راحت ملی ہے۔ 2021 کے بے نامی جائیداد کیس میں ان کی تمام جائیدادیں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کلیئر کر دی گئی ہیں۔ دہلی میں بے نامی پراپرٹی ٹرانزیکشن اپیل ٹریبونل نے ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف بے نامی جائیداد کی ملکیت کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
    عمر خالد کی دہلی ہائی کورٹ میں دلیل: میرے خلاف تشدد کا کوئی الزام نہیں

    عمر خالد کی دہلی ہائی کورٹ میں دلیل: میرے خلاف تشدد کا کوئی الزام نہیں

    Sat, 07 Dec 2024 11:52:57  SO Admin
    آج عمر خالد نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران کہا کہ ’’میرے خلاف تشدد یا فنڈنگ کا کوئی الزام نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے طویل قید، مقدمہ کی سماعت میں تاخیر، اور ضمانت پر رہائی کی برابری کے مطالبے پر زور دیا۔ دہلی فسادات کیس میں عمر خالد کے علاوہ میران حیدر کی طرف سے بھی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دہلی پولیس نے ملزمین کی دلیلوں پر جواب دینے
    شاہدرہ ضلع مجسٹریٹ نے کیجریوال کا دعویٰ مسترد کیا، 11 ہزار نہیں صرف 494 ووٹرس کے نام کاٹنے کی درخواست موصول

    شاہدرہ ضلع مجسٹریٹ نے کیجریوال کا دعویٰ مسترد کیا، 11 ہزار نہیں صرف 494 ووٹرس کے نام کاٹنے کی درخواست موصول

    Sat, 07 Dec 2024 11:32:22  SO Admin
    دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عآپ کے کنوینر اروند کیجریوال نے شاہدرہ اسمبلی سیٹ پر تقریباً 11 ہزار ووٹرس کے نام کاٹنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن شاہدرہ کے ضلع مجسٹریٹ نے اس دعوے کو خارج کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ضلع مجسٹریٹ نے وضاحت دی کہ شاہدرہ اسمبلی حلقہ میں 29 اکتوبر سے اب تک صرف 494 فارم-7 موصول ہوئے ہیں، یعنی صرف 494 ووٹرس کے نام کاٹنے کی درخواست دی گئی ہے۔ اس پوسٹ کو ضلع مجسٹریٹ
    کانگریس کا مطالبہ: پی ایم مودی کسانوں سے مذاکرات کریں، ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی اسی پارلیمنٹ اجلاس میں دیں

    کانگریس کا مطالبہ: پی ایم مودی کسانوں سے مذاکرات کریں، ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی اسی پارلیمنٹ اجلاس میں دیں

    Sat, 07 Dec 2024 11:24:43  SO Admin
    کانگریس نے دہلی کی طرف پیش قدمی کرنے والے کسانوں کو روکنے کی کوشش پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو فوری طور پر کسان نمائندوں کو مذاکرات کے لیے بلانا چاہیے۔ کانگریس نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں ہی ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی کے لیے قانون منظور کیا جائے تاکہ کسانوں کے مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے۔
    راجیہ سبھا میں نشست کے نیچے نوٹوں کی گڈیاں برآمد، ابھیشیک منو سنگھوی کا حیرت کا اظہار اور تحقیقات کا مطالبہ

    راجیہ سبھا میں نشست کے نیچے نوٹوں کی گڈیاں برآمد، ابھیشیک منو سنگھوی کا حیرت کا اظہار اور تحقیقات کا مطالبہ

    Sat, 07 Dec 2024 11:15:54  SO Admin
    پارلیمنٹ کے ایوان بالا، راجیہ سبھا، میں جمعہ کو ایک نشست کے نیچے سے نوٹوں کی گڈیاں برآمد ہونے کا معاملہ سامنے آیا، جس سے ایوان میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن ابھیشیک منو سنگھوی نے اس واقعے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ
    کانگریس کا سوال: مودی حکومت کے خلاف بار بار بین الاقوامی سازش کیوں؟

    کانگریس کا سوال: مودی حکومت کے خلاف بار بار بین الاقوامی سازش کیوں؟

    Sat, 07 Dec 2024 10:54:01  SO Admin
    کسان تحریک کے درمیان کانگریس نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر کیوں مودی حکومت کے خلاف ہر عوامی تحریک کو بین الاقوامی سازش قرار دیا جاتا ہے؟ کانگریس کا مؤقف ہے کہ عوامی مسائل پر اٹھنے والی ہر آواز کو سازش سے جوڑ کر بی جے پی لیڈران اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس حوالے سے کانگریس کی ترجمان راگنی نایک نے ایک پریس کانفرنس میں اہم نکات سامنے رکھے اور حکومت کی حکمت عملی
    جھارکھنڈ: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے 5 اہم محکمے سنبھالے، وزراء کے درمیان قلمدان تقسیم

    جھارکھنڈ: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے 5 اہم محکمے سنبھالے، وزراء کے درمیان قلمدان تقسیم

    Sat, 07 Dec 2024 10:50:09  SO Admin
    جھارکھنڈ میں آج وزراء کے درمیان محکموں کی تقسیم مکمل کر لی گئی، جہاں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے سب سے زیادہ 5 اہم محکمے اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے داخلہ، تعمیرات سڑک، نگرانی، اور تعمیرات عمارت جیسے کلیدی محکمے اپنے زیر نگرانی رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ ان تمام محکموں کی بھی نگرانی کریں گے جو کسی وزیر کو تفویض نہیں کیے گئے ہیں۔ دیگر وزراء کو بھی اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں تاکہ حکومت
    بھٹکل: نونہال سینٹر ل  اسکول میں انٹراسکول انڈر-17  والی بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز؛  جمعہ کو کھیلا جائے گا فائنل

    بھٹکل: نونہال سینٹر ل اسکول میں انٹراسکول انڈر-17 والی بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز؛ جمعہ کو کھیلا جائے گا فائنل

    Fri, 06 Dec 2024 00:34:25  SO Admin
    شہر کے مشہور و معروف نونہال سینٹرل اسکول میں انٹراسکول انڈر-17 والی بال ٹورنامنٹ کا دو روزہ ایونٹ آج، جمعرات، نہایت جوش و خروش اور رنگا رنگ انداز میں شروع ہوا۔ ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ہے جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے دن کھیلے گئے لیگ میچس  بے حد دلچسپ رہے اور اس سے طلبہ و شائقین  بے حد محظوظ ہوئے۔