Sat, 07 Dec 2024 17:45:44SO Admin
کانگریس نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اقتصادی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے بیان میں کہا، ’’موڈانی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں ڈال دیا ہے۔ ترقی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، صنعتی پیداوار جمود کا شکار ہے، غیر فعال قرض
View more
Sat, 07 Dec 2024 17:34:13SO Admin
بہار میں خواتین، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خوشخبری کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک اہم سیاسی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت بننے پر خواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو ہر ماہ 1500 روپے بطور پنشن فراہم کیے جائیں گے۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 14:31:57SO Admin
نونہال سینٹرل اسکول کے زیراہتمام منعقدہ بھٹکل انڈر 17 والی بال ٹورنامنٹ میں شیو شانتیکا سرکاری اسکول نے فائنل میں سونارکیری سرکاری اسکول کو 0-2 سے شکست دے کر نونہال ٹرافی اور 4444 روپے کا انعام حاصل کیا۔ دوسری جانب، سونارکیری اسکول نے رنر اپ کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ٹرافی کے ساتھ 2222 روپے انعامی رقم حاصل کی۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 13:45:12SO Admin
بھٹکل مخدوم کالونی کے میونسپل وارڈ نمبر 3 کے عوام نے میونسپل انچارج صدر محی الدین الطاف کھروری اور انچارج چیف آفیسر وینکٹیش ناوڑا کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے علاقے میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے بنائے گئے نالوں کی صفائی کا بندوبست کیا جائے۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 12:40:38SO Admin
جب 1991 میں اس وقت کی مرکزی حکومت نے عبادت گاہ قانون پارلیمنٹ سے منظور کرایا تھا تو یہ توقع کی گئی تھی کہ اب کسی بھی تاریخی مسجد، مقبرے، درگاہ اور قبرستان پر کوئی دعویٰ نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ اس کی دفعہ چار کی شق ایک میں کہا گیا ہے کہ 15 اگست 1947 کو جو عبادت گاہ جس شکل میں تھی، اسی شکل میں رہے گی اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کیا جا سکے گا اور اسے کسی دوسرے مذہب کی عبادت گاہ میں تبدیل نہیں کیا جائے
View more
Sat, 07 Dec 2024 12:22:29SO Admin
کرناٹک، جو کبھی ہندوستان کی ثقافتی تنوع، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک جیتی جاگتی مثال سمجھا جاتا تھا، آج ایک ایسی صورت حال کا شکار ہے جو نہ صرف اس کی تاریخی وراثت پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے بلکہ اس کے معاشرتی و سیاسی استحکام کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔ یہ سوال کہ "کیا کرناٹک فرقہ وارانہ سیاست کی تجربہ گاہ بن چکا ہے؟
View more
Sat, 07 Dec 2024 12:10:42SO Admin
کیجریوال نے دہلی میں اپنی پارٹی کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے کام کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان جا رہے ہیں۔ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اے بی پی نیوز سے خصوصی بات چیت کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ اسمبلی انتخابات جیت جاتے ہیں تو کیا وہ دوبارہ وزیر اعلیٰ بنیں گے یا صرف ایک سرپرست کا کردار ادا کریں گے، تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ وزیر اع
View more
Sat, 07 Dec 2024 12:02:36SO Admin
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) رہنما اجیت پوار کو بڑی راحت ملی ہے۔ 2021 کے بے نامی جائیداد کیس میں ان کی تمام جائیدادیں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کلیئر کر دی گئی ہیں۔ دہلی میں بے نامی پراپرٹی ٹرانزیکشن اپیل ٹریبونل نے ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف بے نامی جائیداد کی ملکیت کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 11:52:57SO Admin
آج عمر خالد نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران کہا کہ ’’میرے خلاف تشدد یا فنڈنگ کا کوئی الزام نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے طویل قید، مقدمہ کی سماعت میں تاخیر، اور ضمانت پر رہائی کی برابری کے مطالبے پر زور دیا۔ دہلی فسادات کیس میں عمر خالد کے علاوہ میران حیدر کی طرف سے بھی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دہلی پولیس نے ملزمین کی دلیلوں پر جواب دینے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy