Sun, 08 Dec 2024 11:17:29SO Admin
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کی ٹیکس پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عام لوگوں کے لیے غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ "مودی حکومت غریب اور متوسط طبقے پر ٹیکس کا دباؤ بڑھا رہی ہے، جبکہ بڑے سرمایہ داروں کو رعایتیں دی جا رہی ہیں۔" راہل گاندھی نے کارپوریٹ ٹیکس میں کمی اور عام عوام پر بڑھتے انکم ٹیکس کے بوجھ کو اجاگر کرتے ہوئے اسے حکوم
View more
Sun, 08 Dec 2024 11:14:12SO Admin
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس آر ایف نریمن نے ایودھیا معاملے میں 2019 میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو انصاف کے اصولوں اور سیکولرزم کے نظریے کے منافی قرار دیا۔ جسٹس نریمن نے کہا کہ ایودھیا مقدمے کا فیصلہ ملک میں عدالتی نظام اور سیکولر بنیادوں پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔ یہ خیالات انہوں نے سابق چیف جسٹس اے ایم احمدی کی یاد میں قائم احمدی فاؤنڈیشن کے افتتاحی لیک
View more
Sun, 08 Dec 2024 10:57:15SO Admin
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں سیاسی بیانات سے گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں روزانہ بڑھتے جرائم اور خواتین کی سلامتی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، لیکن کیجریوال ان مسائل پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یہ وہی کیجریوال ہیں جو ماضی میں نربھیا معاملے پر آو
View more
Sun, 08 Dec 2024 01:14:45SO Admin
بھٹکل میں ایک 35 سالہ سیول انجینئر کی نعش سڑک کنارے سے برآمد ہونے کے بعد شکوک و شبہات پائے جارہے ہیں کہ یہ قتل کی واردات ہوسکتی ہے۔ واردات سنیچر رات قریب ساڑھے نو بجے کی ہے۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 21:15:16SO Admin
محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے 2024-25 کے لیے سرکاری، منظور شدہ اور نجی کالجوں میں بی۔ایڈ (این۔سی۔ٹی۔ای۔ سے منظور شدہ) کورسز میں تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء (مسلمان، عیسائی، جین، بدھ، پارسی، سکھ) کے لیے اسکالرشپ کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 20:22:13SO Admin
کُنداپور تعلقہ کے کوڈی بیچ پر ہفتہ کی شام کو پیش آئے ایک افسوسناک حادثہ میں تین بھائی سمندر میں نہانے کے دوران لہروں کی زد میں آکر ڈوبنے لگے، جس کے دوران ایک کو بچالیا گیا، جبکہ دو بھائی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 19:10:18SO Admin
کیرالہ کی پینارائی وجین حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں، ریاستی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 16 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جو 5 دسمبر سے نافذ ہو چکا ہے۔ اس اقدام پر کانگریس نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس پر اڈانی کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 19:03:31SO Admin
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہادیو آن لائن بیٹنگ ایپ کے کیس میں 387.99 کروڑ روپے کی اضافی جائیداد ضبط کی ہے۔ ان جائیدادوں پر عارضی ضبطگی کے احکام پی ایم ایل اے کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ یہ جائیدادیں مختلف سٹے بازی ایپ/ویب سائٹس کے پروموٹروں، پینل آپریٹرز اور ان کے معاونین کے نام پر ہیں اور یہ چھتیس گڑھ، ممبئی، مدھیہ پردیش اور ماریشس میں واقع ہیں۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 18:55:32SO Admin
شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’شام کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو اگلے نوٹس تک شام کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy