بیلتنگڈی 19/ دسمبر (ایس او نیوز) تھینکا کرنڈور گاوں میں اپنے گھر کے پاس کرسمس تہوار منانے کے لئے لائٹس لگانے کی کوشش کے دوران بجلی کا شاک لگنے کی وجہ سے ایک 14 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوک لڑکے نام اسٹیفن ہے جو سینٹ تھریسا اسکول کی نوویں جماعت میں زیر تعلیم تھا ۔ اسٹیفن ماں اور باپ دونوں ہی دو سال پہلے معمولی بیماری کے بعد فوت ہو چکے تھے اس لئے اسٹیفن اپنی نانی کے گھر پر مقیم تھا اور کرسمس کی آمد پر گھر کو لائٹنگ سے سجانے میں مصروف تھا ۔ اس دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے اس کی جان چلی گئی ۔
اس واقعے کی خبر ملنے پر وینور پولیس اسٹیشن کی آفیسر شئیلا اور میسکام کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کلیمنٹ براگس نے اسٹیفن کے گھر پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا ۔