ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یہودیوں کی ہلاکت پر درد چھلک پڑا یہودی معبد میں قتل عام دہشت گردی ہے: رابطہ عالم اسلامی

یہودیوں کی ہلاکت پر درد چھلک پڑا یہودی معبد میں قتل عام دہشت گردی ہے: رابطہ عالم اسلامی

Mon, 29 Oct 2018 17:43:58  SO Admin   S.O. News Service

ریاض 29اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز)رابطہ عالم اسلامی نے امریکی ریاست پنسلوینیا میں ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ رابطہ عالم اسلامی کا کہنا ہے کہ یہودی معبد میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی ہے جس میں بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پنسلوینیا کے شہر پیٹرز برگ میں یہودی معبد میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعزیت کی اور عبادت گاہ میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں میں نہتے افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنانا دہشت گردی اور سنگین جرم ہے۔ ایسے افراد انسانیت کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ معبد میں فائرنگ اور بے گناہوں کے قتل عام سے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ میں کمی نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور بھی اضافہ ہوگا۔ خیال رہے کہ دو روزقبل امریکی ریاست پنسلوینیا میں ایک یہودی معبد میں فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


Share: