ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی کے پاس اپنے فرزندموجود،کسی ’باہری کوگودلینے‘ کی ضرورت نہیں،نوٹ بندی خواتین پربڑاظلم

یوپی کے پاس اپنے فرزندموجود،کسی ’باہری کوگودلینے‘ کی ضرورت نہیں،نوٹ بندی خواتین پربڑاظلم

Sat, 18 Feb 2017 10:25:53  SO Admin   S.O. News Service

انتخابی ریلی میں مود ی کے خلاف پرینکاگاندھی کازبردست تیور،بی جے پی کوانتخابی وعدوں پرگھیرا 

نئی دہلی، 17؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )تمام قیاس آرائی کے درمیان پہلی مرتبہ پرینکا گاندھی نے یوپی اسمبلی چناؤ پرچار کے لئے میدان پر اتریں۔ ان کے نشانے پربراہ راست ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی تھے. پی ایم مودی پر حملہ بولتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں یوپی کاگودلیاہواہوں بیٹا ہوں، کیا یوپی کو کسی بیرونی شخص کو گود لینے کی ضرورت ہے؟۔پرینکا نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کانوجوان لیڈر بن سکتا ہے کیونکہ ان میں اتنی قابلیت ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ جب مودی نے یوں تالی بجاکر نوٹ بندی کی اورخواتین کے بچت کو باہر پھینک دیا یہ بھی تو خواتین پر ظلم ہے۔ وزیراعظم نے بہت کھوکھلے وعدے کئے ہیں، تین سال سے حکومت میں ہیں، وارانسی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ جب راجیو گاندھی وزیر اعظم تھے تو امیٹھی کی بہت ترقی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کیا چیز ہوتی ہے یہ امیٹھی کی عوام سے پوچھو پی ایم مودی۔یوپی کے رائے بریلی میں انتخابی مہم کے مقصد سے پرینکا گاندھی واڈرا اپنے بھائی کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ساتھ پہنچیں۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے بی جے پی اور پی ایم مودی پر جم کر طنز کیا۔ لوگوں سے خطاب کرتے وقت پرینکا گاندھی پرانے انداز میں نظرآ رہی تھیں۔

 


Share: