ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کادعویٰ،کسان تحریک میں پولیس نے کوئی زیادتی نہیں کی

یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کادعویٰ،کسان تحریک میں پولیس نے کوئی زیادتی نہیں کی

Sun, 13 Dec 2020 19:32:38  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو13دسمبر(آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما نے کہا ہے کہ کانگریس اور دیگر پارٹیاں مسلسل الزام لگا رہی ہیں کہ حکومت کسانوں کے ساتھ جابرانہ پالیسی اپنارہی ہے۔ لیکن یہ سراسر بے بنیاد الزام ہے۔ پولیس کے جبر کی کوئی خبرنہیں ملی ہے، تو پھر جابرانہ پالیسی اپنانے کی بات کہاں سے ہوئی؟ یہاں تک کہ کسان ٹول ٹیکس تک پہنچ جاتے ہیں لہٰذاپولیس نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی۔

نائب وزیراعلیٰ دنیش شرمانے کہاہے کہ حکومت ہند کسانوں کی تحریک میں ایک مؤقف رکھتی ہے کہ کسانوں کے جو بھی جائزمطالبات ہیں وہ بات چیت کے ذریعہ حل کر رہے ہیں۔ ہمیشہ کہا جاتا رہا ہے کہ ان کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ کسان بھائی جب چاہیں آکر بات کرسکتے ہیں۔

دنیش شرما نے کہا کہ وزیر اعظم کا خواب ہے کہ وہ ملک کے کسانوں کی آمدنی کودوگناکردیں۔اس سمت میں تمام اصلاحات کے ساتھ ساتھ کھاد، بجلی کا پانی مہیا کرنا، آبپاشی کی سہولیات مہیاکراناشامل ہے۔کاشتکاروں کو امدادی قیمت سے زیادہ دیاگیا، گنے کی ادائیگی کی گئی، گندم اور چاول کے خریداری مراکز کھول دیئے گئے۔ان اقدامات کے تحت حکومت کا واحد مقصد کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا ہے۔


Share: