ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یوپی کے بریلی میں شرمناک واردات: آئی سی یو میں آکسیجن سے لگی نابالغ لڑکی کی اسپتال کے اسٹاف نے لوٹی عصمت

یوپی کے بریلی میں شرمناک واردات: آئی سی یو میں آکسیجن سے لگی نابالغ لڑکی کی اسپتال کے اسٹاف نے لوٹی عصمت

Sun, 04 Nov 2018 11:01:21  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 4نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) یوپی کے بریلی میں ایک نجی اسپتال میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں آئی سی یو میں داخل لڑکی کے ساتھ اسپتال کے کمپاؤنڈر اور اسٹاف کے 4 دیگر لوگوں نے ریپ کیا۔ واقعے کی جانکاری ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

سبھاش نگر تھانہ علاقے کے بدایوں روڈ پر واقع مودھانس اسپتال میں 5 دن پہلے بھمورا کی ایک لڑکی کو کھیت پر کا م کرتے وقت سانپ نے کاٹ  لیا تھا۔ جس کے بعد اسے میدھانس اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ لڑکی نے بتایا کہ رات کے وقت  جب آئی سی یو میں کوئی بھی مریض نہیں تھا۔ تو اس دوران کمپاؤنڈر اور اس کے 4 دیگر ساتھیوں نے اس کو نشے کے انجکشن دئے اور جب اس نے مخالفت کی تو اس کے ہاتھ ۔ پاؤں اور منھ کو باندھ دیا گیا۔ اس کے بعد پانچوں نے اس کے ساتھ ریپ کیا۔

آپ بیتی بتانے کیلئے تین دن تک لڑکی تڑپتی رہی ۔ جمعہ کو ماسک ہٹانے کے بعد لڑکی نے یہ بات اپنی دادی کو بتائی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے 100 نمبر پر فون کرکے پورے معاملے کی جانکاری پولیس کو دی۔ وہیں اس معاملے میں ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان کی بنیاد پر تھانے میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔


Share: