ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہوائی جہاز پر دہشت گردی کا منصوبہ داعش نے بنایا

ہوائی جہاز پر دہشت گردی کا منصوبہ داعش نے بنایا

Fri, 04 Aug 2017 22:56:24  SO Admin   S.O. News Service

کینبرا،4اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی پولیس نے جمعے کو جاری کردہ ایک تازہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ایک غیر ملکی ایئر لائن کو نشانہ بنانے کی سازش کے پیچھے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا ہاتھ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک آسٹریلوی شخص نے اپنے ایک بھائی کو ایک دیسی ساختہ بم دیا، جس کے ساتھ اسے اتحاد ایئر ویز کی ایک پرواز پر سفر کرنا تھا۔ حکام کے مطابق اس سلسلے میں دو افراد کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ دہشت گردی کے اس ناکام منصوبے کے تحت پندرہ جولائی کو ایک پرواز کو نشانہ بنایا جانا تھا تاہم بم ہوائی اڈے کی سکیورٹی پار نہ کر سکا۔


Share: