ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / گجرات سے بہاریوں اورآسام سے بنگالیوں کونکالنے کی روایت خطرناک: روشنی کے تہوارکے موسم میں ملک کے حالات نامبارک ہیں:ممتابنرجی

گجرات سے بہاریوں اورآسام سے بنگالیوں کونکالنے کی روایت خطرناک: روشنی کے تہوارکے موسم میں ملک کے حالات نامبارک ہیں:ممتابنرجی

Sat, 03 Nov 2018 18:53:02  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ3نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)گجرات سے بہاراوریوپی کے لوگوں کونقل مکانی پرمجبورکرنے کے بعدآسام کی صورت حال پرممتابنرجی نے سخت تنقیدکی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ تہواروں کے موسم میں ملک میں ناپاک اتحاد کا بول بالا ہے اور یہ پورے ملک کے لیے تشویش کا موضوع ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ وہ لوگ گجرات سے بہاریوں اور آسام سے بنگالیوں کو نکال رہے ہیں اور ملک میں نامبارک جیسے حالات ہیں جو مجھے خوفزدہ کررہے ہیں اور ایسے واقعات کا اثر تہواروں کی خوشی پرپڑتاہے۔

ممتا بنرجی نے آسام میں بنگلہ زبان بولنے والے پانچ لوگوں کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ تہواروں کی خوشی اور روشنی کو ان قتل نے بری طرح ڈھاپ لیا ہے اور ملک ایک ناپاک اتحاد کی زد میں آگیا ہے جو مجھے خوفزدہ کررہا ہے۔ آلودہ اور اندھیرے سے دوچار ذہنیت رکھنے والے لوگ پروپگنڈے سے آگے کبھی نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ایک طرف تو ہم تہواروں کے آنے کی خوشی سے لبریز ہیں لیکن دوسری طرف ذہن میں غم بھی ہے۔ آسام کے تنسکیا میں بے قصور لوگوں کا قتل وحشیانہ واقعہ ہے اور جو لوگ مارے گئے ہیں وہ بہت ہی غریب کنبوں سے تعلق رکھتے تھے۔ قاتل کبھی بھی امیراورغریب میں فرق نہیں کرتے ہیں اور اس وجہ سے میں کافی غمزدہ ہوں۔


Share: