ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گاندھی جی کی شہادت کے بعدآرایس ایس نے خوشیاں منائی تھیں

گاندھی جی کی شہادت کے بعدآرایس ایس نے خوشیاں منائی تھیں

Wed, 01 Mar 2017 10:58:23  SO Admin   S.O. News Service

آئین کاحلف لینے والے جرم کی دھمکی دیتے ہیں،گرمہیرمعاملہ پرسی پی ایم کی حکومت پرتنقید
سیتارام یچوری نے کہا،سنگھ پریوار اپنے نظریات ملک پر مسلط کرنا چاہتا ہے 

نئی دہلی28فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے منگل کو آر ایس ایس پرالزام لگایاکہ وہ ملک پراپنے نظریات کومسلط کرنے کی کوشش کررہاہے۔ مارکسی رہنما نے مرکزی وزیر داخلہ کرین ریجیجو کے اس بیان کی مذمت کی، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب بھارتی فوجی مارے جاتے ہیں، تو بائیں بازوکے لوگ جشن مناتے ہیں۔ یچوری نے ٹویٹ کیاکہ مہاتما گاندھی کی شہادت کے بعدکس نے جشن منایاتھا۔اس کے بعدانہوں نے آر ایس ایس کے اس وقت کے سرسنگھ چالک سے اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ کی طرف سے کہی گئی بات کا حوالہ دیاکہ گاندھی جی کی موت پر آر ایس ایس کے لوگوں نے خوشیاں منائیں اور مٹھائیاں باٹیں۔یچوری کا یہ تبصرہ آر ایس ایس سے وابستہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی طرف سے دہلی کے رامجس کالج میں ایک سیمینار کا انعقاد منسوخ کروانے اور اس کے بعد دہلی یونیورسٹی میں طلباء، اساتذہ اور صحافیوں پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بعد آیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دہلی یونیورسٹی میں گزشتہ بدھ کو اے بی وی پی اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (اسا) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ اس واقعہ کے ایک دن پہلے ہی اے بی وی پی نے رامجس کالج میں منعقد اس سیمینار کو زبردستی منسوخ کرا دیا تھا، جس میں جے این یو کے طالب علم عمر خالد کو مدعو کیا گیا تھا۔سی پی ایم لیڈر نے دہلی یونیورسٹی کی طالبہ گرمہیر کور کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے وزیرآئین کی قسم لینے کے بعد کام کرتے ہیں، لیکن موجودہ حالات میں انہوں نے20 سال کی ایک لڑکی کو دھمکی دی اور اس کی توہین کی ہے۔ یچوری نے کہاکہ سنگھ پریوار کواپنی منطق میں یقین نہیں ہے، اس کی طرف سے تشدد کی دھمکی خیالات کے خلاف صرف ایک ہتھیارہے۔


Share: