ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے دوسرے ماہی گیر کی بھی نعش آج برآمد

کمٹہ سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے دوسرے ماہی گیر کی بھی نعش آج برآمد

Thu, 21 Jul 2016 14:43:33  SO Admin   S.O. News Service

کمٹہ 21 جولائی  (ایس او نیوز) کمٹہ کے ہونلّی سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دوسرے ماہی گیر کی لاش بھی آج سمندر سے برآمد ہوگئی جس کی دودنوں سے تلاش جاری تھی۔ یاد رہے کہ منگل کی شام کو مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران بوٹ بیچ سمندر میں اُلٹ جانے کے نتیجے میں دو ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگئے تھے، ایک کی نعش کل بدھ کو برآمد ہوئی تھی، جبکہ آج کمٹہ ہونلّی کے رہنے والے ابوالحسن علی ابوجی کی نعش برآمد ہوئی۔

ابوالحسن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ماہی گیری کے پیشے سے جُڑا ہوا تھا، اس کو چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، ا بوالحسن جو اپنے گھر کی پوری ذمہ داری سنبھال رہا تھا، اچانک انتقال کرجانے سے ان کی اہلیہ سمیت والدین سخت سکتے میں ہیں۔

سمندر سے نعش برآمد ہوتے ہی سیدھے کمٹہ سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو گھروالوں کے حوالے کیا گیا۔ بعد نماز ظہر قریبی قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر سینکڑوں لوگ اسپتال کے باہر موجود تھے جنہوں نےان کے رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے ابوالحسن کی مغفرت کے لئے دُعائیں کیں اور گھروالوں کو ہمت سے کام لینے اور صبر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے اللہ سے اُن کے حق میں بھی دعائیں کیں۔


Share: