نئی دہلی، 30اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے لئے پیر کو مرکز اور ہریانہ اور پنجاب کی حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور الزام لگایا کہ آپ حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود وہ کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں ہیں۔کجریوال نے ٹویٹ کیاکہ دہلی میں آلودگی پورے سال کنٹرول میں رہی لیکن سالانہ اس وقت (موسم سرما)دہلی کو مرکز، بی جے پی کی زیر قیادت ہریانہ اور کانگریس کی زیر قیادت پنجاب حکومتوں کے سبب سنگین آلودگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری تمام کوششوں کے باوجود، وہ کچھ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں،ان دو ریاستوں کے کسانوں کو بھی اپنی حکومتوں سے تنگ آچکے ہیں۔دہلی کا ہوا کا معیار بہت خراب زمرے میں بناہوا ہے اور پیر کے روز مجموعی طور پر ہوا کی معیار انڈیکس 348تھا،پرالی جلانا دہلی کی قومی دارالحکومت میں موسم سرما میں آلودگی کی سطح میں اضافے کا بنیادی سبب ہے۔