نئی دہلی13اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے گورکھپورمیں 68 معصوم بچوں کی موت نے سرکاری ہسپتالوں کے انتظامات پر کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔حادثے سے سبق لیتے ہوئے دہلی حکومت اپنے ہسپتالوں میں مریضوں سے منسلک ہر نظام کی جانچ کرے گی۔ اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ اروندکجریوال 16 اگست کودہلی کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل انچارج کے ساتھ ایک بڑی میٹنگ کرنے جا رہے ہیں، جس میں ہسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔سی ایم اروند کیجریوال کی صدارت میں ہونے والی اس ملاقات کے لئے باقاعدہ ایک نوٹ تمام طبی افسران کوبھیجاگیاہے۔ طبی سپرنٹنڈنٹ کومیٹنگ میں آنے سے پہلے ہسپتالوں سے منسلک انتظام میں معلومات جمع کرنے کے لیے کہاگیاہے۔طبی سپرنٹنڈنٹ سے پوچھاگیاہے کہ سرکاری ہسپتال میں کون کون سی ادویات دستیاب ہیں اور کون سی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔ سی ایم نے سرکاری اسپتالوں میں جولائی اور اگست میں ادویات کا ڈیٹا جمع کرنے کے علاوہ ادویات کی کمی یا ادویات نہ ہونے کی وجہ بھی پوچھی ہے۔