ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کاشی کو ٹو کیو بنانے میں ہماری حکومت وزیر اعظم کا ساتھ دے گی:اکھلیش 

کاشی کو ٹو کیو بنانے میں ہماری حکومت وزیر اعظم کا ساتھ دے گی:اکھلیش 

Wed, 08 Mar 2017 11:15:35  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 7؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم وارانسی کو ٹوکیو بنانا چاہتے ہیں، اس میں ہماری حکومت ان کا ساتھ دے گی۔لکھنؤ میں واقع سماج وادی پارٹی کے دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلی نے کہا کہ 11؍مارچ کے بعد پھر ہماری حکومت بن رہی ہے، وزیر اعظم آئیں، ہم وارانسی کو ٹوکیو بنانے میں ان کا مکمل تعاون کریں گے۔اکھلیش نے اس موقع پر ایک بار پھر مرکزی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وہ ہم سے حساب مانگ رہے ہے، ہم پانچ سال کا حساب دے دیں گے ، پہلے آپ تین سال کا حساب دے دیں۔اس کے بعد اکھلیش نے بی جے پی کے ایک پروگرام کے دوران بجلی کٹنے کے معاملے پر کہا کہ سیکورٹی کے بہانے ایک سمجھدار افسر نے بجلی بند کرا دی، وزیر اعظم کو ایشو مل گیا کہ بجلی نہیں ہے، الزام لگایا گیا کہ مندر میں بھی بجلی چلی گئی تھی، پتہ نہیں کس نے یہ افواہ پھیلا دی۔وزیر اعلی نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں ہم نے کسی طرح کا امتیازی سلوک نہیں کیا ہے، پھر بھی بی جے پی والے چیخ رہے ہیں، قانون وانتظام پر وہ بہت شور مچا رہے ہیں، کئی لوگ تو اتنا زیادہ چلا رہے ہیں کہ مائیک سے زیادہ تیز ان کی آواز آ رہی ہے، معلوم نہیں ،کیسا گلا ہے ان کا ، ہمارا تو گلا ہی کئی بار ساتھ نہیں دیتا ہے۔


Share: