ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چالیس ہزار فلسطینیوں کی نمازجمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ آمد

چالیس ہزار فلسطینیوں کی نمازجمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ آمد

Sat, 30 Jul 2016 17:17:19  SO Admin   S.O. News Service

اسرائیل قبضے میں لیے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپس کرے:امام قبلہ اول
مقبوضہ بیت المقدس 30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کو قبضے میں رکھنے کی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینی شہداء کے جسدخاکی فوری طورپر ان کے ورثاء کے حوالے کرے تاکہ شہداء کو اسلامی طریقے کے مطابق سپرد خاک کیا جاسکے۔نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ صبری نے کہا کہ شہداء کے جسد خاکی کو قبضے میں رکھنا فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے کابدترین حربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی میتوں کو قبضے میں لینے کی پالیسی عالمی قوانی اور آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ شہداء کے جسد خاکی روکنا مُردوں کی توہین کے مترادف ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ صہیونی انتظامیہ قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی فورپر واپس کرے تاکہ ان کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تجہیز وتکفین کابندوبست کیاجاسکے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے پچھلے سال اکتوبر کے بعد مختلف کارروائیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کوشہیدکرنے کے بعد ان کے جسد خاکی قبضے میں لے لیے تھے۔ان میں سے بعض شہداء کے جسد خاکی واپس کیے گئے ہیں مگر اب بھی کئی شہداء کے جسد اطہر ناپاک صہیونیوں کے قبضے میں ہیں۔ادھر کل جمعہ کو 40ہزار فلسطینیوں نے مسجداقصیٰ میں نماز جمعہ اداء کی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے حسب معمولی جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے شہریوں کوقبلہ اول میں آنے سے روکا گیا تھا مگر اس کے باوجود فلسطینی بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔ غزہ کی پٹی سے250فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے پہنچے جو شام کو بیت حانون گذرگاہ کے راستے واپس لوٹ آئے تھے۔

اسرائیلی اسٹیٹ کنٹرولر کا غزہ جنگ میں فوجی ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان
مقبوضہ بیت المقدس30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرول یوسف شابیرا نے کہا ہے کہ وہ سنہ2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کی تیاری کررہے ہیں۔ اسٹیٹ کنٹرول کے اس بیان نے صہیونی حکومت کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ حکومت نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ غزہ جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم نہیں کرے گی۔اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسٹیٹ کنٹرولر سنہ 2014ء کی جنگ میں غزہ میں فوجیوں کی ہلاکتوں اور اس کے اسرائیلی ذمہ داروں کے تعین کے لیے ایک کمیشن کے قیام کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ کمیشن اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ جنگ میں 65اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کا کون کون ذمہ دار ہے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بارے میں اسٹیٹ کنٹرول کی پہلے سے تیار کردہ رپورٹ کے بعد مزید کسی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔نیزحکومت اسٹیٹ کنٹرولر کی رپورٹ کو عوام الناس میں مشتہر نہیں کرے گی۔


Share: