ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پلاسٹک کے ترنگے کے استعمال پر حکومت سخت

پلاسٹک کے ترنگے کے استعمال پر حکومت سخت

Thu, 23 Mar 2017 12:22:04  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی حکومت نے تمام ریاستی حکومتوں سے ترنگے کی توہین کو روکنے کے لیے فلیگ کوڈ پر سختی سے عمل کرانے کو کہا ہے۔مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں کو آج جاری مشاورت نامہ میں قومی پرچم کے احترام کو یقینی بنانے والی قانونی دفعات پر سختی سے عمل کرانے کو کہا ہے۔وزارت نے اس کے لیے متعلقہ حکام کو پرچم ضابطہ اخلاق 2002اور قومی وقار سے منسلک علامتی نشان کی توہین کو روکنے سے متعلق قانون 1971کی شرائط پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔وزارت نے مانا کہ سرکاری تقریبات کے علاوہ ثقافتی پروگراموں اور کھیل کے مقابلوں میں اکثر کاغذ یا کپڑے کے بجائے پلاسٹک کے ترنگے کا جم کر استعمال کیا جاتا ہے۔پروگراموں کے بعد ترنگے کو لوگ ادھر ادھر پھینک کر چلے جاتے ہیں، ایسے میں پلاسٹک کے پرچم کا لمبے وقت خراب نہیں ہونے کی وجہ سے قومی پرچم کی توہین کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔اس کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ان تقریبات میں صرف نامیاتی طریقے سے خراب ہو سکنے والے کاغذ کے بنے ترنگے کا ہی استعمال کرنے کو کہا ہے۔ساتھ ہی منتظمین سے فلیگ کوڈ کی دفعات کے مطابق کاغذکے بنے ترنگے کو ٹھکانے لگانے کے عمل کو بھی قابل احترام طریقے سے کرانے کی ذمہ داری پر سختی سے یقینی بنانے کو کہاگیا ہے۔ایسا نہیں ہونے پر مقامی انتظامیہ کو ملکی وقار سے جڑی علامتی نشانوں کی توہین کو روکنے سے متعلق قانون کی دفعات کے تحت سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا ۔


Share: