ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ورک فرام ہوم میں مصروف خاتون نے اپنا کمسن بچہ کھو دیا

ورک فرام ہوم میں مصروف خاتون نے اپنا کمسن بچہ کھو دیا

Wed, 02 Dec 2020 18:04:41  SO Admin   S.O. News Service

لندن،2دسمبر(آئی این ایس انڈیا)برطانوی خاتون نے ورک فرام ہوم(گھر سے کام کرنے کی سہولت) کے دوران غفلت کے باعث اپنا 18 ماہ کا کمسن بچہ کھو دیا، خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کیس کی تفتیش مکمل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ رواں سال 24 جون کو برطانیہ کے علاقے ورتنگ میں پیش آیا تھا، خصوصی عدالت میں جاری اس کیس کی خصوصی تحقیقات ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد کہا ہے کہ ماں کی مصروفیت کے دوران بچہ گرم پانی کے ٹیوب میں ڈوب کر ہلاک ہوا۔

تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسم گرما کے دوران ماں نے گھر کا پچھلا دورازہ کھلا چھوڑ دیا تھا تاکہ ٹھنڈی ہوائیں کمرے میں داخل ہوں، 18 ماہ کا ایڈی نامی جڑواں بچہ اسے دروازے سے پانی کے گرم ٹیوب کے پاس پہنچ گیا، ورک فرام ہوم سے فارغ ہونے کے بعد خاتون جائے وقوع پر پہنچیں تو کمسن ٹیوب میں ڈوبا ہوا تھا۔

ماں نے فوری طور پر بچے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی پر کال کی لیکن اس وقت تک وہ ہلاک ہوچکا تھا، تفتیشی ٹیم نے اس موت کو حادثاتی قرار دیا ہے۔ سیوبھان نامی خاتون نے ایئر ایمبولنس کے ذریعے اپنے بچے کو ورتنگ جنرل اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ کمسن کی موت کی تصدیق کی۔

ہیوگو اور ایڈی دونوں جڑواں بھائی تھے جن میں سے اب ایک نہیں رہا۔ تفتیشی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث سیوبھان گھر سے کام کررہی تھیں۔


Share: