جامعہ عربیہ نورالعلوم سیدپوربیگوسرائے میں جلسہ دستاربندی اورتحفظ شریعت کانفرنس سے علماکرام کاخطاب
بیگوسرائے28فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جامعہ عربیہ نورالعلوم سیدپوربیگوسرائے سے حفظ قرآن کی فضیلت حاصل کرنے والے طلبہ کی دستاربندی کے موقع پرتحفظ شریعت کیعنوان سے ایک عظیم الشان یک روزہ کانفرنس منعقدکی گئی۔کانفرنس کے داعی اورناظم مفتی شکیل منصورالقاسمی (حال مقیم جنوب امریکہ) نے کانفرنس کے اغراض ومقاصدپرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ شریعت اس لئے اتاری گئی کہ ہم اس کی پیروی کریں،ہم سے یہ مطالبہ ہے کہ ہم من چاہی زندگی چھوڑکرربانی زندگی کودل وجان سے اپنائیں،یہ کانفرنس اس لئے بلائی گئی ہے کہ علاقہ سیدپوربیگوسرائے کے نوجوان،بوڑھے،بچے اورخواتین کوایک کلمہ کی لڑی میں پرویاجائے،امیدہے کہ یہ کانفرنس علاقہ کے لئے اتحادواتفاق کے بادل برسائے گی اورایسے معاشرہ اورسماج کی تشکیل کرے گی جس میں اخوت ومحبت کی ہواہرسوچلے گی۔کانفرنس میں شرکت کے لئے امڈی ہزاروں کی بھیڑسے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے صدرقاری فضل الرحمن عظمتی مہتمم مدرسہ عظمتیہ کلکتہ نے حفظ قرا?ن کاشرف حاصل کرنے والے طلبہ اوران کے والدین وسرپرستوں کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی۔انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایاکہ قرا?ن کریم انسانیت کے لئے نجات کی کلیدہے۔اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی کامیابی اسی ا?خری کتاب سے وابستہ کردی ہے۔اس کتاب کوصرف اس لئے نہیں اتاراگیاکہ اسے طاقوں پرسجایاجائے،مردوں پرپڑھاجائیبلکہ وہ عملی زندگی میں اتارنے کے لئے نازل کی گئی ہے۔اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف فرمادیاتھاکہ میں تمہارے درمیان دوچیزیں چھوڑے جارہاہوں،اگرتم اسے مضبوطی سے تھامے رہے توکبھی گمراہ نہیں ہوسکتے اوروہ اللہ کی کتاب اورمیری سنت ہے۔اس موقع پرعوام کومخاطب کرتے ہوئے المعہدالعالی للتدریب فی القضاوالافتا کے سکریٹری مولاناعبدالباسط ندوی نے امت کوکتاب وسنت کی روشنی میں زندگی گذارنے کی تلقین کی ،انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ پوری کائنات کے لئے مشعل راہ ہے جوزندگی اس کی روشنی میں تعمیرہوگی وہی کامیاب زندگی کہلانے کی مستحق ہوگی۔امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ وجھارکھنڈکے نائب قاضی مفتی وصی احمدقاسمی نے اپنے ولولہ انگیز تقریرکے دوران امت مسلمہ کوجہیزکی لعنت سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وراثت کاقانون اللہ تعالیٰ نے خوداپنی کتاب قرا?ن مقدس میں بیان کیاہے،وراثت میں لڑکیوں کے حقوق کوہڑپنے کی سزامیں اللہ تعالیٰ نے جہیزکی لعنت کومسلط کردیاہے،ہم نے اپنی بیٹیوں اوراپنی بہنوں کے حقوق دبائے ہیں اس لئے آج سماج میں بیٹیاں وبال بن گئی ہیں،اللہ کے یہاں ان لوگوں کی سخت پکڑہوگی جواپنی بہنوں کووراثت سے محروم رکھتے ہیں،وراثت کاتعلق صرف نقدمال میں نہیں ہے بلکہ ہرطرح کے مال میں وراثت کانفاذہوگا۔گجرات سے تشریف لائے مشہورعالم دین اورفقیہ مفتی مجتبیٰ حسن قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم ماٹلی والابھروچ نے امت کوکلمہ کی بنیادپرمتحدہونے کا پیغام دیتے ہوئے فرمایاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری امت مسلمہ کوایک جسم سے تشبیہ دی ہے،ہرمسلمان مسلم امہ کاایک پارٹ ہے،ا?قاصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھاکہ مسلمان وہ ہے کہ اگرکسی مسلمان بھائی کوچوٹ پہونچے تواس کادرداپنے دل میں محسوس کرے،اسی طرح ا?پ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری امت کوایک گھرسے تشبیہ دی ہے جس کی ہراینٹ دوسری اینٹ کومضبوطی فراہم کرتی ہے،اگرایک اینٹ بھی اپنی جگہ سے کھسک گئی توامت کاشیرازہ منتشرہوجائے گااسی لئے دلوں کے نفاق کوختم کیجئے اوراللہ کے حکم کے مطابق بھائی بھائی بن کررہئے۔جامعہ امام انورشاہ دیوبندکے استاذحدیث مولانافضیل احمدناصری نے کانفرنس میں شریک مردوخواتین کے جم غفیرکوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے ہمارامستقبل ہیں،انہی نونہالوں پراس امت کامستقبل ٹکاہواہے،اس لئے والدین کی اپنے بچوں کی تربیت سے ایک لمحہ کی غفلت مجرمانہ عمل ہے،نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات گرامی کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بچہ پیداہوتواس کااچھانام رکھناوالدین کی اہم ذمہ داری ہے کیوں کہ اچھے نام کااچھااثرہوتاہے،اس کی اچھی تربیت کروا ورجب وہ بالغ ہوجائے تواس کی شادی کردو،اگروالدین نے وقت پراپنے بچے کی شادی نہیں کی اوربچہ ماحول کے اثرسے غلط کاموں میں مبتلاہواتواس کاوبال والدین پرہوگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ والدین اپنی اولادکے سلسلہ میں جواب دہ ہوں گے،اس لئے انہیں اپنے بچوں کی تربیت اورکڑی نگاہ رکھنی چاہئے اوردیکھناچاہئے کہ وہ موبائل پرگھنٹوں گھنٹہ کس سے بات کررہے ہیں ،کیوں کہ یہی بچے ہمارامستقبل ہیں۔عارف باللہ مفتی شمشیرحیدرقاسمی استاذ حدیث وفقہ جامعہ اسلامیہ بہوروابلیایوپی نے اپنے مختصرلیکن پراثرخطاب میں فرمایاکہ پوری دنیاا?تش فشاں پرہے،عرب وعجم میں مسلمانوں کی حالت زارہمیں رلاتی ہے،ہمیں تڑپاتی ہے،اس کی کسک ہم اپنے دل میں محسوس کرتے ہیں،اس لئے ہمارے نوجوانوں اٹھواوراس انقلاب کی بنیادرکھو جس کے انتظارمیں امت تمہاری طرف ٹکٹکی باندھے دیکھ رہی ہے۔وقت آگیاہے کہ اب پوری امت بطورخاص نوجوان اس کام کے لئے کھڑے ہوجائیں جس کے لئے انہیں برپاکیاگیاہے۔معہدالولی الاسلامی ہرسنگھ پورکے نائب ناظم اوربصیرت میڈیاگروپ کے سینئرسب ایڈیٹرمفتی محمدنافع عارفی نے اپنے دردانگیز خطاب میں فرمایاکہ اللہ تعالیٰ ہمارامحتاج نہیں ہے،وہ ہمارے سجدوں کا،ہمارے روزوں کاحاجت مندنہیں ہے وہ بے نیازہے،اگرہم نے اللہ تعالیٰ کے احکام کی پیروی نہیں کی توایک دوسری قوم برپاکریگی جوہم جیسی ناکارہ نہیں ہوگی،انہوں نے مزیدفرمایاکہ یہ امت انتشاروافتراق کے اس دہانے پرپہونچ گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ پہلے ہی فیصلہ نہ کرچکاہوتاتوہمیں ہلاک وبربادکردیاہوتا۔مفتی عارفی نے مزیدکہاکہ اگراب بھی ہم خواب غفلت سے بیدارنہیں ہوئے تواللہ تعالیٰ ہمیں بھی بنی اسرائیل کی طرح عزت وعظمت کے منصب سے معزول کردے گا۔واضح رہے کہ اس موقع پرجامعہ عربیہ نورالعلوم نورنگرسیدپوربیگوسرائے سے حفظ قرا?ن کاشرف حاصل کرنے والے 12?طلبہ کے سروں پراکابرعلماکے ہاتھوں سے دستارفضیلت باندھی گئی اورقابل ذکرہے کہ ایک کمسن طالب علم نے صرف نومہینے کی قلیل مدت میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی جوبجائے خودقرا?ن کریم کاایک اعجازہے۔دستارفضیلت کے ساتھ حفاظ طلباکوانعامات سے بھی نوازاگیا۔جلسہ سے خطاب کرنے والے دیگرمقررین میں مولاناعبدالماجدسیوانی،جمعیۃ علماہندبیگوسرائے کے جنرل سکریٹری مولاناصابرنظامی قاسمی اوربصیرت میڈیاگروپ کے چیئرمین مولاناغفران ساجدقاسمی بھی قابل ذکرہیں۔ایک محتاط اندازہ کے مطابق جلسہ میں مردوخواتین کی تعداد6000?سے زائدتھی اوراخیرتک شرکا جم کربیٹھے رہے اورعلمائے کرام کے بیانات سے خوب استفادہ کیا۔درمیان میں وقفہ وقفہ سے شاعراسلام جناب قاری جمشیدجوہراورامجداللہ صدیق بوکاروی نعت نبی سے سامعین کومحظوظ کرتے رہے۔جلسہ کی ابتداقاری شاہدکی تلاوت کلام پاک سے ہوئی جب کہ خطبہ استقبالیہ مولانادانش شاہی قاسمی نے پیش کیا۔استاذالاساتذہ مولاناعبدالماجدسیوانی کی رقت آمیزدعاء پرجلسہ کااختتام ہوا۔اس کانفرنس کوکامیاب بنانے میں گاؤں کے نوجوانان کے ساتھ مدرسہ کے جمیع اساتذہ وعلاقہ کے سرکردہ حضرات نے بھرپورتعاون کیا۔