ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نمازیوں پرمبینہ تشدد اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی:امام مسجد اقصی

نمازیوں پرمبینہ تشدد اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی:امام مسجد اقصی

Mon, 27 Jun 2016 17:44:55  SO Admin   S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس،27جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)قبلہ اول کے امام اور ممتازعالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور معتکفین پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے گئے وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے نمازیوں اور معتکفین پر تشدد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے تمام ریاستی ادارے منظم دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں کو تشدد کانشانہ بنایا اسرائیلی فوج اور پولیس کی ننگی جارحیت ہے۔ اسرائیلی فوج کے اس اشتعال انگیز اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس نے مسجدا قصیٰ پر دھاوا بول کر وہاں پر موجود نمازیوں اور اعتکاف بیٹھے روزہ داروں پر وحشیانہ تشدد کیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ قابض فوج نے مسجد میں اعتکاف بیٹھے کئی فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔اسرائیلی پولیس کی اس ننگی جارحیت پر اپنے ردعمل میں الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کھلے عام دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ نمازیوں پر تشدد ایک سنگین واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اورپولیس نے قبلہ اول پر دھاوا بول کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی عالمی قانون کی پابندی سے ماورا ہے۔ الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت سے خوف زدہ نہ ہوں بلکہ دشمن کی کارروائیوں کے رد عمل میں قبلہ اول میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔


Share: