ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نائیڈو کے بی جے پی مخالف مورچہ کی تشکیل سے ملے گی کامیابی: نارائن سامی

نائیڈو کے بی جے پی مخالف مورچہ کی تشکیل سے ملے گی کامیابی: نارائن سامی

Sat, 10 Nov 2018 19:26:39  SO Admin   S.O. News Service

پڈوچیری ،10؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کو ایک ساتھ لانے کی تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو کی کوششوں سے شاندار کامیابی ملے گی۔ چندرا بابو نائیڈو نے اگلے سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے ایک سیکولر مورچہ حکومت بنانے کے لئے بہت اچھی کوشش شروع کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کوشش کو یقینی طور پر کامیابی ملے گی اور یہ وقت کا مطالبہ ہے کہ سیکولر جماعتوں کو بی جے پی اور مرکز کی این ڈی اے حکومت سے ملک اور جمہوریت کو بچانا چاہئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا۔وزیر اعلی نے تمام سیکولر جماعتوں سے ملک کو بچانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر آنے کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کانگریس کی مخلوط اتحادی ڈی ایم یہاں تھٹچوڈی اسمبلی حلقہ سے اپنا امیدوار اتارے گی۔یہ سیٹ اے آئی این آر سی کے موجودہ رکن اسمبلی اشوک آنند کے نااہل قرار کئے جانے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔سی بی آئی کی ایک عدالت نے یہاں اشوک آنند کو ان کے والد سی آنند کے ساتھ آمدنی سے زیادہ جائیداد کیس میں 30 اکتوبر کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔ٹی ڈی پی سربراہ اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے کانگریس صدر راہل گاندھی، کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سامی اور ڈی ایم صدر ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی ہے۔نائیڈو آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


Share: