ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / میکسیکن سرحد میں 5200 فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکہ

میکسیکن سرحد میں 5200 فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکہ

Tue, 30 Oct 2018 17:28:49  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،30؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) امریکہ کا محکمہ دفاع پناہ گزینوں کی ٹیم کو میکسیکو سرحد پر پہنچنے سے پہلے وہاں 5200 فوجیوں کو بھیجے گا۔یہ اطلاع امریکی حکام نے پیر کو دی۔جنرل جے اے شوگنیسي نے کہاکہ عام یونٹ کو اسلحہ ر بانٹے جاتے ہیں لیکن یہاں فوجیوں کی تعیناتی اسلحوں کے ساتھ ہی ہو رہی ہے‘‘۔اس مشن کو ’آپریشن ثقہ محب وطن‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی قیادت فوج کے لیفٹیننٹ جیفری ایس بکانن کر رہے ہیں جنہوں نے 2017 میں پورٹو ریکو میں شدید طوفان’ماریا‘ آنے کے بعد مہم کی قیادت کی تھی۔ میکسیکو سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی منگل سے شروع ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ امریکی فضائیہ بھی سرحد پر گشت کرنے والے 400 ایجنٹ کو ہوائی راستے سے لانے لے جانے کے لئے تیار ہے۔اس سے پہلے میکسیکو سرحد پر 800 فوجی بھیج یجانے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں جو سرحد پر تعینات ریونیو افسران کی تعداد کی ایک تہائی تھی۔ فوج نے اسی سال یہاں 2000 قومی دفاعی جوانوں کو بھی بھیجا تھا۔اس دوران امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا’’پناہ گزینوں کے جتھے میں جرائم پیشہ گینگ کے رکن اور بہت سیبرے لوگ بھی شامل ہیں۔ یہ ہمارے ملک پر حملہ ہے اور ہماری فوج آپ کا انتظار کر رہی ہے‘‘۔


Share: