ممبئی،7/دسمبر(آئی این ایس انڈیا)کئی خبروں میں یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ انگریزی نیوز ویب سائٹ کی خبروں کے تناظر میں د لیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کے حوالے سے بات ہوئی۔
سائرہ بانو نے کہا کہ سر(دلیپ کمار) ٹھیک ہیں،البتہ ذرا کمزوری ہے، اللہ کا شکر ہے، ہ ابھی گھر میں ہے۔ ان کا علاج ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیاہے، جو کئی دہائیوں سے ان کی نگرانی کر رہی ہے۔سائرہ بانونے مزید کہاکہ صاحب (دلیپ کمار)کی اس ٹیم کے ڈاکٹر نتن گوکھلے، ارون شاہ اور ڈاکٹر شرما کے رابطہ میں رہتے ہیں، تینوں ماہر ڈاکٹر ہیں۔
ایمونیٹی بڑھانے کے لئے ہلکی دوائیں دی جاتی ہیں،کسی نے غلط خبر اڑای ہے کہ ان کی ایمونیٹی گڑبڑ ہے،باقی سب ٹھیک ہے۔البتہ ایک میڈیا رپورٹ میں سائرہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دلیپ صاحب ٹھیک نہیں ہیں، بہت کمزور ہو چکے ہیں۔ کبھی کبھی وہ ہال میں گھومتے ہیں اور اپنے کمرے میں واپس آجاتے ہیں، ان کی ایمونیٹی کم ہے، اچھی صحت کے لئے دعا کی گزارش ہے۔ اسی رپورٹ کے مطابق سائرہ نے کہا کہ میں دلیپ صاحب کی دیکھ بھال کررہی ہوں۔غور طلب ہے کہ دلیپ کمار جو 11 دسمبر کو 98 سال کے ہونے جارہے ہیں، نے مارچ میں سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ میں مکمل طور پر آئی سولیٹ میں ہوں۔سائرہ نے نگرانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال دلیپ کمار کے دو چھوٹے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔