کاروار9؍مئی (ایس او نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے روڈ سیفٹی کے پیش نظر جو رہنما اصول وضع کیے گئے ہیں ، ان پر عمل پیرائی کرنے اور موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی پیش آنے کی تیاری آر ٹی او کی طرف سے کی جارہی ہے۔
ضلع آر ٹی او دفتر سے جاری سرکیولر کے مطابق جو بھی شخص عام راستے پر گاڑی چلا رہا ہوگا، اس کے لئے لازم ہے کہ وہ گاڑی اور ڈرائیونگ سے متعلق تمام دستاویزات ہمیشہ اپنے پاس رکھے۔جس میں آر سی اسمارٹ کارڈ، انشورنس پیپر، پولیوشن سرٹی فکیٹ،ٹرانسپورٹ پرمٹ،ٹیکس پیپر،مناسب ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ شامل ہیں۔ اور جب بھی محکمہ کے افسران معائنہ کے لئے طلب کریں، ان دستاویزات کو پیش کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر جرمانہ وصول کیا جائے گا اور ضروری محسوس ہونے پر گاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی۔