ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / منگلورو:ٹیک آف سے قبل ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ایئر انڈیا کی ممبئی فلائٹ ہوئی منسوخ

منگلورو:ٹیک آف سے قبل ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ایئر انڈیا کی ممبئی فلائٹ ہوئی منسوخ

Fri, 26 Oct 2018 19:20:34  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو26؍اکتوبر (ایس او نیوز) جمعرات کے دن میں منگلورو سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا فلائٹ کو انجن میں کچھ ٹیکنیکل خرابی پیدا ہوجانے کی وجہ سے عین ٹیک آف سے ذرا قبل منسوخ کردیا گیا ۔
بتایاجاتا ہے کہ جمعرات کی دوپہر کو 12.45کو 65مسافروں کے ساتھ طیارہ ممبئی کے لئے اڑان بھرنے والا تھا۔جب ٹیک آف کی تیاری چل رہی تھی تو انجن دھواں نکلتا ہوا دکھائی دیااور پائلٹ نے فوری طور پر اڑان منسوخ کردی۔اس خرابی کے تعلق سے صحیح جانکاری اور مرمت کے لئے دوسرے مقام سے انجینئرس کو طلب کرلیا گیاہے۔
ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر وی وی راؤ نے بتایا کہ ایئر انڈیا کے طیارے میں تکنیکی خرابی کے بعد فلائٹ منسوخ کی گئی اورمسافروں کے لئے متبادل انتظام کردیا گیا۔


Share: