منگلورو9؍ددسمبر(ایس او نیوز) شہر کے پڈیل علاقے میں آرنیہ بھون کے قریب بائک اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں سمنت (۲۱سال) نامی ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔
اطلاع کے مطابق سمنت جوکہ چکمگلورو کارہنے والا تھا اور بنگلورو کی ایک کمپنی میں ملازم تھا پچھلی سیٹ پرسوار ارون کمار کے ساتھ بائک چلاتےہوئے دھرمستھلا سے مینگلور کی طرف آرہا تھا، جس کے دوران ان کی بائک مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکراگئی۔ حادثےمیں ارون کمار زخمی ہوگیا ہےجسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بائک کی پوری صورت بگڑ کر رہ گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سمنت اور اس کے دوست تین موٹر بائکس پر سوار ہوکر مختلف مقامات کی سیر کے لئے نکلے تھے۔انہوں نے چکمگلورو سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور دھرمستھلا پہنچ گئے تھے۔ وہاں سے منگلورو کے ساحلی علاقوں میں سیر کی نیت سے وہ مینگلور کی طر ف آرہے تھے جس کے دوران یہ المناک حادثہ پیش آیا۔