ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ملک کی تقسیم کے لیے صرف پاکستان ہی ذمہ دا ر نہیں:سابق نائب صدر حامدانصاری کا بیان

ملک کی تقسیم کے لیے صرف پاکستان ہی ذمہ دا ر نہیں:سابق نائب صدر حامدانصاری کا بیان

Sun, 28 Oct 2018 19:22:15  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 28اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس اونیوز)سابق نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری نے ملک کی تقسیم کے بارے میں ایک الگ طرح کا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی صرف ملک کے تقسیم کے لئے ذمہ دار نہیں تھا بلکہ ہندوستان بھی ذمہ دار تھا۔

سابق نائب صدر حامد انصاری دہلی میں سعید نقوی کی کتاب Being the Other - The Muslim in India کے لانچ کے موقع پر پہنچے تھے۔انہوں نے سردارولبھ بھائی پٹیل کے ہندوستان کی آزادی سے چار دن پہلے 11اگست، 1947کوکئے گئے خطاب کوذکرکرتے ہوئے یہ بات کہی۔سابق نائب صدر انصاری نے کہاہے کہ لوگوں کواس یقین میں زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ اس پار رہنے والے لوگ (پاکستانیوں)یاانگریزہندوستان کی تقسیم کے لیے ذمہ دار ہیں،کوئی یہ نہیں ماننا چاہتا ہے کہ ہندوستان یا ہندوستانی بھی اس کے لیے برابرکے ذمہ دارہیں۔انصاری نے کہا کہ سردار پٹیل نے کہاتھاکہ انہوں نے یہ قدم بہت غوروفکرکے بعداٹھایاہے۔انصاری کے مطابق سردار پٹیل نے مزید کہاتھا کہ تقسیم کولے کران کی ابتدائی مخالفت کے باوجود انہوں نے تسلیم کرلیا تھا کہ ہندوستان کو منظم رکھنے کے لیے اسے تقسیم کرناہی ہوگا۔


Share: