ملکانگری، 5 ؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اڑیسہ کے ملکانگری ضلع میں ایک ماؤنواز نے پولیس کے سامنے سرینڈر کر دیا، اس کے اوپر ایک لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔ملکانگری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ متربھانو مہاپاتر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ضلع کے کالی میلا علاقے کا رہنے والا وا گا کواسی عرف راجو 2004سے ماؤنواز سرگرمیوں میں سرگرم تھا۔اڑیسہ حکومت نے راجو کے سر پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔راجو نے کہا کہ اس نے خودسپردگی کرنے اور سماج کے مرکزی دھارے میں لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے ،کیونکہ ممنوعہ گروپ کے اس کے سینئر ساتھی اس کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔اس نے کہا کہ ماؤنواز اپنے بنیادی نظریات سے ہٹ چکے ہیں اور قبائلی لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔