ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / لکشمی ہیبارکر کی جگہ ڈاکٹر پشپا امرناتھ کو ملا ریاستی مہیلا کانگریس کی صدر کا عہدہ

لکشمی ہیبارکر کی جگہ ڈاکٹر پشپا امرناتھ کو ملا ریاستی مہیلا کانگریس کی صدر کا عہدہ

Sat, 03 Nov 2018 19:06:06  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو3؍نومبر (ایس او نیوز)ریاستی کانگریسی حلقے میں حیرت کی لہر دوڑانے والے ایک فیصلے کے تحت آل انڈیاکانگریس کمیٹی کی طرف سے لکشمی ہیبارکر کو ریاستی مہیلا کانگریس کے صدر کے عہدے ہٹاکر ان کی جگہ پر ڈاکٹر پشپا امرناتھ کو صدر بنایا گیا ہے۔

لکشمی ہیبارکر کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ کانگریس کے ایک بہت ہی طاقتور وزیر ڈی کے شیو کمار کے کیمپ سے تعلق رکھتی ہیں اور ان دونوں کا بیلگام جارکی ہولی برادران کے ساتھ پچھلے کچھ دنوں سے بڑا تنازعہ چل رہا تھا۔اب مہیلا کانگریس کے اعلیٰ عہدے پر فائز کی گئی میسور کی رہنے والی ڈاکٹر پشپا امرناتھ سابق وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے کیمپ سے تعلق رکھتی ہیں۔اس سے قبل انہوں نے ریاستی مہیلاکانگریس کی جنرل سکریٹری کے طور پرخدمات انجام دی ہیں۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عہدے کی یہ تبدیلی ایک معمول کی کارروائی ہے اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے ڈاکٹر بی پشپا امرناتھ کے نام کو منظوری دی ہے۔

اس دوران خبر یں آرہی ہیں کہ لکشمی ہیبالکر کو عہدے سے ہٹائے جانے پر ریاستی کانگریس کے بعض لیڈران بے اطمینانی کا اظہار کررہے ہیں اور ہائی کمان کے سامنے یہ مطالبہ پیش کررہے ہیں کہ لکشمی ہیبالکر کو ہی اس عہدے پر واپس بحال کیا جائے


Share: