ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / صدرجمہوریہ نے ڈاکٹر راجندر پرساد گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا

صدرجمہوریہ نے ڈاکٹر راجندر پرساد گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا

Tue, 30 Oct 2018 11:14:30  SO Admin   S.O. News Service

کانگڑا31اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)صدرجمہوریہ رام ناتھ کووندنے آج ہماچل پردیش کے کانگڑا میں ڈاکٹر راجندر پرساد گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی اور خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ موثر صحت خدمات کی فراہمی کے لئے بڑی تعداد میں اچھے ڈاکٹروں اور میڈیکل کالجوں کی شدید ضرورت ہے۔حال ہی میں ملک کے اندر بہترین طبی اداروں کو فروغ دینے اور میڈیکل ایجوکیشن کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے انڈین میڈیکل کونسل(ترمیمی) آرڈیننس 2018 کو نافذ کیا گیا ہے۔اس سے میڈیکل کالجوں اور طبی اداروں کے قیام، توسیع اورجدیدکاری کو یقیناًفروغ حاصل ہوگا۔


Share: