ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شامی باغیوں کو فراہم کردہ امریکی اور سعودی ہتھیاروں کی چوری کے بعد بلیک مارکیٹ میں فروخت

شامی باغیوں کو فراہم کردہ امریکی اور سعودی ہتھیاروں کی چوری کے بعد بلیک مارکیٹ میں فروخت

Mon, 27 Jun 2016 17:42:15  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،27جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شامی باغیوں کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ ہتھیار مبینہ طور پر اردن کے خفیہ اہلکاروں نے چوری کر کے بلیک مارکیٹ میں فروخت کر دیے تھے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن کے خفیہ ادارے کے توسط سے یہ ہتھیار مبینہ طور پر اردن سے شام پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ یہ رپورٹ الجزیرہ ٹیلی وژن اور نیویارک ٹائمز نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں مختلف دعوے کرتے ہوئے امریکا اور اردن کے اہلکاروں کے حوالے دیے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے گئے ہتھیاروں میں سے بعض کو عمان کی پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر حملے میں استعمال کیا گیا۔ اس حملے میں دو امریکیوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔


Share: