ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سی وی سی کی تحقیقات میں سچ سامنے آ جائے گا،سرکارکاکسی خاص شخص سے لینادینانہیں مرکزی وزیرارون جیٹلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کاخیرمقدم کیا،الزامات پرصفائی دی

سی وی سی کی تحقیقات میں سچ سامنے آ جائے گا،سرکارکاکسی خاص شخص سے لینادینانہیں مرکزی وزیرارون جیٹلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کاخیرمقدم کیا،الزامات پرصفائی دی

Sat, 27 Oct 2018 12:00:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی 27اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) میں اندرونی بحران کے درمیان سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اسے مثبت قرار دیاہے۔ وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ جس ایجنسی پر بدعنوانی کی تحقیقات کا ذمہ ہے اسی کے دوٹاپ حکام پر الزام لگاہے۔

انہوں نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما اوراسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ کو چھٹی پر بھیجنے کے حکومت کے فیصلے کا ایک بار پھر دفاع کیاہے۔ارون جیٹلی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس کی نگرانی میں ہونے والی سی وی سی تحقیقات سے سچ سامنے آ جائے گا۔

ارون جیٹلی نے سی بی آئی تنازعہ کے سلسلے میں صاف کیاکہ مرکزی حکومت کاکسی خاص شخص سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔آپ کو بتا دیں کہ سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے سی وی سی کو ان کے خلاف دو ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیاہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ جج اے کے پٹنائک کی نگرانی میں سی وی سی اپنی انکوائری کرے گا۔

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ساتھ ہی سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ کی طرف سے کسی قسم کے پالیسی ساز فیصلے لینے پر بھی پابندی ہے۔ وزیرخزانہ نے سپریم کورٹ کے اس حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آج جوسپریم کورٹ نے حکم دیا ہے وہ ایک بہت مثبت قدم ہے۔ایک تنازعہ ہے کہ ایک ہی کیس میں ایجنسی کے ڈائریکٹر کا ایک موقف اور اسپیشل ڈائریکٹر کا دوسرا موقف ہے۔ایجنسی کرپشن کی تحقیقات کرتی ہے اسی کے دو بڑے حکام پر الزام لگیں تواس کی جانچ اہم ہو جاتی ہے۔اس پر سی وی سی نے فیصلہ دیا (افسروں کو چھٹی پر بھیجنے کا) جسے حکومت نے مان لیاہے۔ ایسا کرنا شفافیت، لچک کو بچائے رکھنے کے لیے ضروری تھا۔سپریم کورٹ نے جو دوچیزیں جوڑیں، وہ اسی کو مضبوط کرتاہے۔ارون جیٹلی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے دو ہفتوں میں تحقیقات اور ریٹائرڈ جسٹس کی نگرانی کا حکم دے کر حکومت کی کوششوں کو مضبوطی دینے کا کام کیا ہے۔ارو ن جیٹلی نے کہاہے کہ حالیہ تنازعہ میں یہ صاف ہو گیا ہے کہ مرکزی حکومت کا کسی بھی خاص شخص سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ارون جیٹلی نے کہاکہ ہماری حکومت آئینی سالمیت کوبرقراررکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔


Share: