بنگلورو، 15؍دسمبر (ایس اونیوز) کانگریس کے موجودہ رکن کونسل سی ایم ابراہیم نے آج منگل کو جے ڈی ایس سپریمو دیوے گوڈا اور کماراسوامی سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات کے اشارے دئے ہیں کہ اُن کی جے ڈی ایس میں گھر واپسی ہوسکتی ہے۔
میٹنگکے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ایم ابراہیم نے کہا کہ وہ اور دیوے گوڈا باپ بیٹے کی طرح ہیں۔ کیا باپ بیٹے کو ملنے سے منع کر سکتا ہے؟ اس موقع پر سی ایم ابراہیم نے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کیا کہ کانگریس مسلم لیڈروں کو نظر انداز کررہی ہے۔ سی ایم ابراہیم نے کہا کہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے بینر میں کوئی مسلم چہرہ نہیں ہے۔ جب اُن سے جے ڈی ایس میں شمولیت کے تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے دورہ کرکے عوام کی رائے جاننے کی کوشش کریں گے، پھر حتمی فیصلہ کریں گے۔