ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سمپت پاترا کا کانگریس کے خلاف بیان، کہا؛ آپ صرف مسلمانوں کے لیے آنسو بہاتے ہیں؛ رافیل کے سوال پر پاترا خاموش

سمپت پاترا کا کانگریس کے خلاف بیان، کہا؛ آپ صرف مسلمانوں کے لیے آنسو بہاتے ہیں؛ رافیل کے سوال پر پاترا خاموش

Sun, 28 Oct 2018 11:39:03  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،28اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) بھوپال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا کی پریس کانفرنس کے خلاف کانگریس نے  الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے اور پاترا اور مقامی ایس ڈی ایم کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔

 کانگریس نے اپنے الزام میں کہا کہ بغیر اجازت سمبت پاترا نے بھوپال میں پریس کانفرنس کی، لہذا الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔بی جے پی ترجمان نے ہفتہ کو بھوپال میں ایک پریس کانفرنس کرکے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہل گاندھی پر نشانہ لگایا۔پاترا نے ان دونوں رہنماؤں کو بدعنوان قرار دیا۔ہیرالڈ معاملے کو ’کلاسک کیس‘ بتاتے ہوئے پاترا نے کہا کہ سونیا اور راہل گاندھی کو اس کیس میں جوابدہ بنایا جانا چاہئے،تاہم انہوں نے رافیل سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دیا۔

پاترا نے جب کانگریس کو نشانہ بنایا اور کہا کہ گاندھی خاندان کے بارے میں سچ کو لانے کے لئے ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں،مدھیہ پردیش کے لوگوں کو گاندھی کے خاندان کا حقیقی چہرہ دیکھنا چاہئے۔بی جے پی ترجمان نے پوچھا کہ 62کار سیوکوں کو جلایا گیا تو کانگریس نے کیا کیا، آپ صرف مسلمانوں کے لیے آنسو بہاتے ہیں،گاندھی خاندان نے پانچ ہزار کروڑ روپے کی لوٹ کھسوٹ کی ہے۔ راہل گاندھی اور سونیا گاندھی 50ہزار روپے کے مچلکے پر باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل مودی کے امتحان کی بات ہوتی ہے،میں پوچھتا ہوں اس امتحان میں صرف ایک شخص ہی کیوں حصہ لے رہا ہے، دوسرے لوگ کیوں باہر ہیں،پاترا نے کہاکہ کئی دہائیوں کے دوران گاندھی خاندان نے ملک کو لوٹنے کا کام کیا ہے،مدھیہ پردیش میں انہوں نے اے جے ایل کے ذریعے بھوپال کی عوام کولوٹاہے۔پاترا نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس ایک خاص جگہ پر ہو رہی ہے،اس جگہ کی خاص بات یہ ہے کہ پیچھے دکھ رہی بلڈنگ (سٹی سینٹر)ایسوسی جرنلس لمیٹڈ (اے جے ایل)کو الاٹ ہوئی تھی جہاں نیشنل ہیرالڈ کی پرنٹنگ ہونی تھی،حالانکہ اسے خالی کرنے کے لیے تین بارحکم جاری کیاگیا لیکن ایسا نہیں کیا،اب یہ کیس عدالت میں جا رہا ہے۔پولیس اپنی رپورٹ کو بھی فائل کر رہی ہے۔راہل گاندھی کو ایک ایک پیسے کاحساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’دھیرے دھیرے بدعنوانی کی پول کھل رہی ہے‘‘


Share: