ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان وسیم وقار ایم آئی ایم میں شامل

سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان وسیم وقار ایم آئی ایم میں شامل

Sat, 18 Feb 2017 10:44:54  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،17فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی (ایس پی)میں پینلسٹ رہے وسیم وقار جمعہ کو آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)میں شامل ہو گئے۔پارٹی سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وقار کو پارٹی کے قومی ترجمان کے عہدے کا حلف دلایا۔اویسی نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وسیم وقار کے آنے سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی یوپی کی 36سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔اس بار پارٹی گزشتہ انتخابات سے بھی بہتر کرے گی۔ایم آئی ایم سربراہ نے کہاکہ11مارچ کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے پر اہم سیاسی جماعتوں کو جھٹکا لگنے والا ہے۔انہوں نے ایس پی حکومت پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے،ریاستی حکومت نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے میں ناکام رہی ہے۔وہیں مودی حکومت بھی ہرمحاذ پر ناکام ہے۔وسیم وقار نے سماج وادی پارٹی حکومت کو مسلم مخالف بتایا۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا مسلمانوں کا ہمدرد ہونے کا دعوی کھوکھلا ہے،اب حکومت میں مسلمانوں کا احترام نہیں بچاہے۔ایم آئی ایم مسلمانوں کو ان کا احترام اور حقوق دلانے کی لڑائی ہر سطح پر لڑے گی۔


Share: