ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ساکشی مہاراج بدستوربے قابو ، کہا :قبرستان سے جگہ کی بربادی ہوتی ہے 

ساکشی مہاراج بدستوربے قابو ، کہا :قبرستان سے جگہ کی بربادی ہوتی ہے 

Wed, 01 Mar 2017 11:31:34  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 28؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے انتخابات میں شمشان اور قبرستان کو لے کر چھڑی لفظی جنگ میں اب اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج بھی کود پڑے ہیں۔منگل کو ساکشی مہاراج نے کہا کہ ملک میں قبرستان کی ضرورت نہیں ہے، سبھی کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے جلانا ہی چاہیے ۔ساکشی مہاراج نے کہا کہ قبرستان سے جگہ کی بربادی ہوتی ہے۔ساکشی مہاراج نے کہا کہ چاہے نام قبرستان ہو یا شمشان ہو، جلایا ہی جا نا چاہیے ، کسی کو دفن کرنے کی ضرورت نہیں ہے، پانچ کروڑ سادھو ہیں، سب کی سمادھی لگے تو کتنی زمین جائے گی۔20کروڑ مسلمان ہیں ،سب کو قبر چاہیے تو ہندوستان میں جگہ کہاں ملے گی؟واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے فتح پور کی ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایک گاؤں کو قبرستان کے لیے پیسہ فراہم کرایا جاتا ہے تو اسے شمشان کے لیے بھی پیسہ فراہم کرایا جانا چاہیے ، اگر آپ رمضان میں بجلی دیتے ہیں تو آپ کو دیوالی کے لیے بھی ایسا کرنا چاہیے ۔اس بیان پر اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو سمیت متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم پر حملہ بولتے ہوئے اسے فرقہ پرستی کو فروغ دینے والا بیان بتایا تھا۔


Share: