نیویارک،28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب سے سابق سعودی ولی عہد محمد بن نائف کے بارے میں وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم اس تنظیم نے یہ مطالبہ ایسی رپورٹوں کے بعد کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے نائف کو گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق سابق سعودی ولی عہد کے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی عائد ہے۔