رانچی، 8/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)نئے زرعی قوانین کیخلاف رانچی میں کسانوں کے بھارت بند میں ملے جلے اثرات پائے گئے۔ مین روڈ، ہند پیڑھی، ڈیلی مارکیٹ کی دکانیں جہاں مکمل طور پر بند ر ہیں۔وہیں کوکر، ڈورندا جیسے علاقوں میں آدھی دکانیں بند اور آدھی کھلی رہیں۔ کچہری روڈ، رتو روڈ، مین روڈ میں دکانیں بند نظر آئیں، سڑکوں پر ٹریفک بھی کم رہا۔
کسانوں نے رانچی ٹاٹا روڈ، گملا سمڈیگا شاہراہ کو جام کردیا جس کی وجہ سے، ایک بھی بسیں رانچی سے گملہ سمڈیگا کے لئے نہیں چلیں۔ رانچی میں بھی بڑے ٹرکوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند رہی۔ تاہم آل انڈیا ٹرک ایسوسی ایشن اور آل انڈیا ہائی وے ورکرز یونین نے بھی اس پابندی کی حمایت کی ۔شاہراہ پر بند کا اثر صاف نظر آیا۔جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے روڈ پر جلوس نکال کر زرعی بل کیخلاف مظاہرہ کیا۔