ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / رام مندر کے لئے کوئی قانون نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی آرڈیننس لایا جا سکتا ہے: رام گوپال یادو

رام مندر کے لئے کوئی قانون نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی آرڈیننس لایا جا سکتا ہے: رام گوپال یادو

Mon, 05 Nov 2018 18:51:31  SO Admin   S.O. News Service

الہ آباد؛ 5 نومبر (ایس او نیوز) رام مندر معاملے میں بی جے پی کی طرف سے حالیہ بیان بازیوں پر سماج وادی پارٹی نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہونے کی وجہ سے رام مندر کے لئے نہ تو قانون بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کے لئے کسی طرح کا کوئی آرڈیننس لایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کی جانکاری ہونے کے باوجود بی جے پی صرف چناوی فائدے کے لئے رام مندر مسئلہ کو اٹھا رہی ہے۔

پریاگ راج کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے الہ آباد پہنچے ایس پی لیڈر نے کہا کہ چوںکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لہٰذا سبھی لوگوں کو عدالت کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہئے ۔ اتنا ہی نہیں، عدالت عظمیٰ سے فیصلہ کچھ بھی آئے سبھی کو اس فیصلہ کا احترام کرنا چاہئے-

وہیں، بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھگوان رام کو دھوکہ دینے اور صرف چناوی نظریہ سے مندر مسئلہ کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ یادو کے مطابق، بی جے پی نے بھگوان رام کو ووٹ بینک بنا کر رکھ دیا ہے اور ہر الیکشن سے پہلے مندر کا راگ الاپ کر رام کے نام پر ووٹ لے لیتی ہے اور اس کے بعد انہیں بھول جاتی ہے۔


Share: