ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / راجستھان: بی جے پی کے ایم ایل اے کرن مہیشوری کی کورونا سے ہوئی موت

راجستھان: بی جے پی کے ایم ایل اے کرن مہیشوری کی کورونا سے ہوئی موت

Mon, 30 Nov 2020 18:48:44  SO Admin   S.O. News Service

مدھیہ پردیش،30 /نومبر(آئی این ایس انڈیا)کورونا سے موت کے اعداد و شمار میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے کرن مہیشوری کا راجستھان میں انتقال ہوگیا۔ حال ہی میں وہ کورونا پوزیٹیو پائی گی تھیں۔ اس کے بعد اس کا علاج ہریانہ کے گروگرام میں واقع میدانتا اسپتال میں کیا جارہا تھا۔ کرن مہیشوری راجستھان کی دوسری ایم ایل اے ہیں، جن کا انتقال کورونا کی وجہ سے ہوا۔ بی جے پی کے ممبر اسمبلی کرن مہیشوری کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرن مہیشوری کا اچانک انتقال افسوسناک ہے۔ جبکہ راجستھان حکومت میں بطور ممبر ایم ایل اے یا کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے انہوں نے ریاست کی ترقی اور غریبوں کی ترقی کے لئے بہت کوششیں کیں۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ میری ہمدردی اور تعزیت۔ اورکرن مہیشوری کی موت پر لوک سبھا اسپیکر اوم بریلا نے کہا کہ بہن کرن جی کی موت بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی معاشرے کی خدمت اور مفادات کے تحفظ کے لئے وقف کردی۔ ان کی موت میرے لئے ذاتی نقصان ہے۔لوک سبھا اسپیکر اوم بریلا نے کہاکہ میں نے کرن جی کے ساتھ طویل عرصے تک سیاسی سماجی زندگی میں کام کیا۔ وہ معاشرتی مسائل خصوصا خواتین کے حقوق اور محروم طبقات کے لئے ایک مضبوط آواز تھیں۔ کرن جی جو مصیبت زدوں کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتی تھیں، ان کی دلیری کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


Share: