ممبئی، 7؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ممبئی پولیس کے اینٹی ایکسٹارشن سیل (اے ای سی)نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے لیے کام کرنے والی دو خواتین اشونی (22)اور رضوانہ (38)کو اتوار کو گرفتار کیا ہے۔دونوں خواتین داؤد کے بھائی انیس ابراہیم اور شوٹر رام داس رہانے کو اطلاع پہنچانے کا کام کر رہی تھیں۔غورطلب ہے کہ فروری میں رام داس اور اس کے تین ساتھیوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ راج کوٹ کے ایک تاجر کو قتل کرنے جا رہے تھے۔رضوانہ ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں قید اپنے بیٹے سلمان سے ملاقات کرنے جایا کرتی تھی،اسی دوران وہ انیس کے ساتھی دشرتھ رانے کے رابطے میں آئی، دشرتھ نے پھر اسے اپنے گینگ کے دوسرے لوگوں سے ملوایا، اس کے بعد سے وہ ان کی مخبر بن گئی۔