ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حوثی باغی سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث

حوثی باغی سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث

Mon, 27 Jun 2016 16:22:25  SO Admin   S.O. News Service

صنعاء،27جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کی سرکاری فوج نے ایک تازہ آپریشن کے دوران یمن سے سعودی عرب منشیات کی اسمگلنگ کی سازش ناکام بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ عراقی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرحدی علاقے حجہ میں ایک کارروائی کے دروان نصف ٹن حشیش خام حالت میں پکڑی ہے جسے مبینہ طور پر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطاب یمنی فوج کو منشیات کی بھاری مقدار اس وقت ہاتھ لگیں جب فوج کا ایک دستہ سرحدی علاقے میں گشت میں مصروف تھا کہ انہیں درختوں کے درمیان ایک غار دکھائی دی جس میں بھاری مقدار میں حشیش رکھی گئی تھی۔ فوج نے منشیات کی تمام مقدار وہاں سے نکالی اور اسے نذر آتش کردیا۔یمنی فوج کا کہنا ہے کہ یہاں پر بھنگ حوثی باغیوں کی جانب سے چھپائی گئی تھی جس کا مقصد اسے سعودی عرب منتقل کرنا تھا۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے آپریشن میں اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے چار عناصر ہلاک اور ایک کو حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں حوثی باغیوں کی جانب سے صنعاء کی جیلوں میں قید 70ایسے قیدیوں کو بھی رہا کردیا گیا تھا جو منشیات کے گھناؤنے دھندے میں ملوث ہونے کے جرائم میں جیلوں میں ڈالے گئے تھے۔ حوثیوں کے اس اقدام سے بھی اس شبے کو تقویت ملی تھی کہ باغیوں کے منشیات اسمگلروں کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔


Share: