ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جے پی نڈا کے قافلہ کے حملہ کے بعد وجے ورگیہ کی سکیورٹی میں اضافہ

جے پی نڈا کے قافلہ کے حملہ کے بعد وجے ورگیہ کی سکیورٹی میں اضافہ

Mon, 14 Dec 2020 19:05:42  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،14/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)گذشتہ ہفتے مغربی بنگال میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملے کا نشانہ بننے والے بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج کیلاش و جیہ ورگیہ کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

و جے ورگیہ اب ایک بلٹ پروف گاڑی دی گئی ہے۔ اب وہ عمومی گاڑیوں میں سفر نہیں کریں گے۔مغربی بنگال کے بی جے پی انچارج کو پہلے ہی زیڈ لیول سکیورٹی مل چکی ہے، اب انہیں بھی بلٹ پروف گاڑی بھی دی گئی ہے۔اس موقع پر کیلاش وجے ورگیہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے معلومات موصول ہوئی ہیں کہ مجھے بلٹ پروف گاڑی دی گئی ہے، لیکن میں نے اسے اب تک نہیں دیکھا ہے۔ انہوں نے اسی بہانے بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن وامان کی صورتحال مستحکم نہیں ہے۔ فی یوم  ہمارا ایک کارکن مر رہا ہے اور یہ سب ممتا جی کے کہنے پر ہو رہا ہے۔

خیا ل رہے کہ گزشتہ جمعرات کو جے پی نڈا کے دو روزہ مغربی بنگال کے دورے میں ان کے قافلے پر ڈائمنڈ ہاربر میں سنگ باری کی گئی تھی۔بی جے پی کے مطابق اس حملے میں وجے ورگیہ سمیت بی جے پی کے کئی رہنما زخمی ہوگئے ہیں۔ بی جے پی نے اس کے لئے ترنمول کانگریس کو مورد الزام قرار دیتے ہوئے اسے اسپانسر شدہ حملہ قرار دیا تھا۔اس واقعے پر وزارت داخلہ نے بنگال کے گورنرسے امن و امان سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی، جبکہ ریاستی چیف سکریٹری اور ڈی آئی جی پی نے بھی سمن جاری کیا تھا،لیکن ممتا حکومت نے ان کو بھیجنے سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ اگلے سال بنگال میں اسمبلی انتخابات ہوں گے، جس کے لئے بی جے پی نے ابھی سے ہی تیاریاں شروع کردی ہیں، اوربی جے پی اور ممتا آمنے سامنے ہیں۔


Share: