کمٹہ 10؍نومبر(ایس اونیوز) جائداد سے متعلقہ ایک تنازع میں مشتعل باپ نے اپنے بیٹے پر ہی ہلاکت خیز حملہ کردیا جس کی وجہ سے اس کا بیٹا زخمی ہوگیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع شمالی کینراکے کمٹہ تعلقہ کے مرجان میں ایتین بیل نامی مقام پر ہری ہر دیش بھنڈاری نے اپنے بیٹے شیوانند پر جان لیوا حملہ کیا ہے۔ زخمی شیواننددیش بھنڈاری کو کمٹہ کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیا ہے۔
اس جان لیوا حملے کے سلسلے میں کمٹہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔